... loading ...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین
وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیقات کی ہدایت ، تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
(رپورٹ :افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع سندھ رینجرز کے مقامی ہیڈکوارٹر پرہفتہ کی شام دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سندھ رینجرز کے 4 اہلکارشہیدجبکہ3زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ذرائع کے مطابق زخمی جوانوں کو طبی امداد کے لیے درالصحت اسپتال جبکہ شہیدجوانوں کی جسد خالی کو رینجرزاسپتال منتقل کردیاگیا۔سندھ کے انسپکٹر جنرل(آئی جی)پولیس جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا۔ حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کے دوران دھماکا بھی ہوا یا نہیں۔واقعے کے فورا بعد سندھ رینجرز، سندھ پولیس، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU)، انسدادِ دہشت گردی فورس (ATF) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران عمارت اور اطراف کے علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے سرچ اور ماپ اپ آپریشن کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 5میں شدید فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد پولیس، ریسکیو اداروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 سندھ نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی تھیں، جبکہ ادارے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ بھی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ پہنچے۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے بھی کراچی پولیس سے واقعے کی جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام حقائق جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کے محرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جبکہ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...