... loading ...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں
انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ
اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسجد اقصی کی تاریخی اور قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں بعض حلقے مسجد اقصی کے احاطے کو باضابطہ طور پر کثیر المذاہب عبادت گاہ قرار دینے کی تجویز پر کام کر رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام صدیوں پرانے اس انتظام کے خلاف ہوگا جس کے تحت مسجد اقصی کا انتظام و انصرام اردن کے زیر نگرانی اسلامی وقف کے پاس ہے۔موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں، تاہم انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بعض انتہا پسند سیاست دان مسجد اقصی میں یہودی عبادات کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کے حامی ہیں۔ اسرائیلی دائیں بازو کے رہنما موشے فیگلن نے حال ہی میں مسجد اقصی کے احاطے میں جا کر مذہبی نغمے گائے اور وہاں نئی عبادت گاہ تعمیر کرنے کے حق میں بیان دیا۔دوسری جانب اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر بھی متعدد بار مسجد اقصی کا دورہ کر چکے ہیں، جس پر فلسطینی اور عرب ممالک شدید اعتراض کرتے رہے ہیں۔ حالیہ ویڈیوز میں انہیں اسرائیلی جھنڈا لہراتے اور مسجد اقصی پر اسرائیلی حق ملکیت کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے مسجد اقصی کی موجودہ حیثیت میں کسی بھی تبدیلی کے دعووں کی تردید کی ہے، تاہم فلسطینی، اردن اور دیگر علاقائی ممالک نے اس حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ادھر اسلامی وقف کونسل کے نائب سربراہ ڈاکٹر مصطفی ابو سوئے نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصی کی موجودہ حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی کے معاملے میں مداخلت مشرق وسطی میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتی ہے۔دریں اثنا مقبوضہ مغربی کنارے کے دو فلسطینی دیہات میں نامعلوم اسرائیلی آبادکاروں نے مساجد کو آگ لگا دی۔ مقامی حکام کے مطابق رام اللہ کے قریب واقع گاں جِلجِلیہ میں مسجد کے وضو خانے اور دیگر حصوں کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ دیواروں پر عبرانی زبان میں اشتعال انگیز نعرے بھی تحریر کیے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے مسجد کی چھت، دیواریں اور فرش بری طرح متاثر ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے تک مشتبہ افراد فرار ہو چکے تھے اور ان کی تلاش جاری ہے۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...