... loading ...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی
مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی
کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔تفتیش کے مطابق ملزمہ کے لاہور میں موجود ایک بینک اکائونٹ میں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے موجود تھے۔ ملزمہ مبینہ طور پر سادہ کوکین 20 ہزار روپے فی گرام جبکہ “گولڈن اسٹف” 40 ہزار روپے فی گرام فروخت کرتی تھی۔ کراچی اور لاہور میں اس کے خلاف مجموعی طور پر 27 مقدمات درج ہیں۔چالان کے مطابق مفرور ملزمان میں حمیرا، صابرہ، اینا، اعزاز اور حمزہ شامل ہیں، جبکہ تفتیش میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انمول عرف پنکی گزشتہ 16 برس سے منشیات کی تیاری اور فروخت کے دھندے سے وابستہ رہی ہے۔تفتیشی دستاویزات کے مطابق ملزمہ نے اپنے سابق شوہر رانا ناصر سے کوکین تیار کرنے کا طریقہ سیکھا اور طلاق کے بعد خود منشیات کا کاروبار شروع کر دیا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ کراچی اور لاہور میں بار بار اپنی رہائش تبدیل کرتی رہی۔چالان میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں پنکی نے اپنی ساتھی ملزمہ صابرہ کے ذریعے لوکل بسوں کے ذریعے کوکین کراچی منتقل کی۔ صابرہ کو ہر چکر کے عوض 50 ہزار روپے ادا کیے جاتے تھے۔ بعد ازاں 2019 میں اکائونٹس منجمد ہونے کے بعد صابرہ اور پھر حمیرا کے نام پر بینک اکائونٹس استعمال کیے گئے، جبکہ ایک اور ملزمہ اینا مبینہ طور پر ہر کھیپ کے بدلے 70 ہزار روپے وصول کرتی تھی۔پولیس کے مطابق کراچی میں منشیات کی ترسیل کے لیے اعزاز، حمزہ اور عاقب نامی رائیڈرز کا نیٹ ورک استعمال کیا جاتا تھا۔ ملزمہ آن لائن آرڈرز وصول کرتی اور خریداروں کو ذیشان اور سہیل کے بینک اکانٹس فراہم کیے جاتے تھے۔ ادائیگی کی تصدیق کے بعد منشیات مختلف رائیڈرز کے ذریعے صارفین تک پہنچائی جاتی تھی۔چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذیشان کے پانچ اور سہیل کے دو بینک اکائونٹس سامنے آئے ہیں، جبکہ ذیشان کے ایک اکائونٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کا سراغ ملا ہے۔ مزید یہ کہ ملزمہ نے سمیر کے نام پر بھی متعدد اکائونٹس کھلوا رکھے تھے اور اس کا اے ٹی ایم کارڈ بھی ملزمہ کے قبضے سے برآمد ہوا۔تفتیش کے مطابق ملزمہ کے لاہور میں موجود ایک بینک اکائونٹ میں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے موجود تھے۔ ملزمہ مبینہ طور پر سادہ کوکین 20 ہزار روپے فی گرام جبکہ “گولڈن اسٹف” 40 ہزار روپے فی گرام فروخت کرتی تھی۔ کراچی اور لاہور میں اس کے خلاف مجموعی طور پر 27 مقدمات درج ہیں۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے کو خط ارسال کیا گیا ہے، جبکہ برآمد شدہ منشیات اور دیگر اشیا کے کیمیائی تجزیے کی رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیں۔ متعلقہ اداروں سے رپورٹس موصول ہونے کے بعد حتمی چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...