... loading ...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا
21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا
کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب منصوبے کی دستاویزات کے مطابق یلو لائن بی آر ٹی کو کراچی بریز نیٹ ورک کے ساتھ مربوط ایک جدید تیسری نسل کے ٹرانزٹ نظام کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی بینک کے مالی تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں عوامی نقل و حمل کے نظام کو جدید بنانا ہے۔منصوبے کے تحت 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا جو ٹاور تک جانے والے مشترکہ کوریڈور سے بھی منسلک ہوگا۔ اس روٹ پر مجموعی طور پر 28 سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 22 زمینی سطح پر جبکہ 6 زیرِ زمین ہوں گے۔منصوبے کے تخمینوں کے مطابق یہ نظام روزانہ 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا جس سے سالانہ مسافروں کی تعداد تقریباً 7 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔سفر کے دورانیے میں کمی اور خدمات کے بہتر معیار کی بدولت ہر سال تقریباً 36 لاکھ گھنٹوں کی بچت متوقع ہے۔دستاویزات کے مطابق کوریڈور پر چلنے والی بسوں کی اوسط رفتار 21 سے 26 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ اس وقت شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی اوسط رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم ہے۔منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسوں پر مشتمل فلیٹ تجویز کیا گیا ہے جس میں 9 میٹر لمبی 19 بسیں، 12 میٹر لمبی 133 بسیں اور 18 میٹر لمبی 104 آرٹیکیولیٹڈ (جوڑ دار) بسیں شامل ہوں گی۔ مسلسل آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے فلیٹ میں 8 فیصد اضافی ریزرو صلاحیت بھی رکھی گئی ہے۔یہ ٹرانسپورٹ نظام 6 براہِ راست روٹس اور 3 فیڈر سروسز کے ذریعے چلایا جائے گا جس سے اطراف کے رہائشی علاقوں کے مسافروں کو مرکزی بی آر ٹی کوریڈور تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔یلو لائن منصوبے پر اس وقت تعمیراتی کام جاری ہے اور حکام نے جنوری 2028 میں بی آر ٹی آپریشنز شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ منصوبے کی دستاویزات کے مطابق الیکٹرک بسوں کی فراہمی فروری 2028 سے شروع ہونے کی توقع ہے۔یہ منصوبہ سندھ میں پائیدار شہری نقل و حمل کے شعبے میں کی جانے والی سب سے بڑی سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ کراچی میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی، سفر کے دورانیے میں بہتری اور ماحول دوست عوامی ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...