... loading ...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان ، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کامیاب
گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح برتری کا دعویٰ کیا ہے۔جبکہ جی بی انتخابات میں پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے ایک دوسرے پر الزامات بھی لگائے۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جی بی کی تمام ۳۴ میں سے ۲۱ نشستوں پر فیصلہ کن لیڈ کا اعلان کرتے ہوئے بظاہرجشن کی تیاری شروع کر دی تھی۔جبکہ دوسری طرف سرکاری طور پر کسی واضح اعلان کے نہ ہونے اور نتائج میںقدرے تاخیر سے مبصرین نے یہ اندازے لگانے شروع کر دیے کہ انتخابی نتاج تحریک انصاف کے دعوے کے برعکس ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف فروری 2024 کے عام انتخابات کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پارٹی شناخت اور ایک نشان سے محروم ہے۔ دوسری طرف رات گئے آنے والے نتائج قدرے مختلف طرح سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں پاکستان تحریک انصاف اس وقت خطے کے 70 فیصد حلقوں پر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہے، خطے میں 8 فروری کا ری پلے دوبارہ شروع ہو چکا ہے جہاں عوام نے بلے کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بھرپور ووٹ دیٔے۔شفیع جان نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو 24 میں سے بیشتر حلقوں پر واضح سبقت حاصل ہے، موجودہ وفاقی حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادیوں کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے اور ان کے تمام امیدوار انتخابی دوڑ میں آخری نمبروں پر موجود ہیں۔جبکہ دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کے بعد پہلے تین حلقوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک موصول ہونے والے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ابتدائی طور پر دو حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ایک حلقے سے آزاد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے۔بتایا گیا ہے کہ حلقہ جی بی اے 4 نگر کے تمام 53 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ مکمل طور پر سامنے آ چکا ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر مجموعی طور پر 7 ہزار 670 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے اور کامیاب قرار پائے، اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار محمد ایوب وزیری دوسرے نمبر پر رہے، جنہوں نے 6 ہزار 566 ووٹ حاصل کیے۔معلوم ہوا ہے کہ حلقہ جی بی اے 7 اسکردو کے تمام 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج بھی مکمل ہو چکے ہیں، یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی نے 4 ہزار 500 ووٹ لے کر میدان مار لیا، دوسرے نمبر پر استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار راجا جلال حسین خان رہے، جو 4 ہزار 56 ووٹ حاصل کر سکے جب کہ حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ بھی مکمل موصول ہو گیا۔بتایا جارہا ہے کہ حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 سے آزاد امیدوار اسد شفیق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 ہزار 92 ووٹ حاصل کیے اور کامیابی اپنے نام کی، یہاں دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد اسماعیل رہے، جنہوں نے 5 ہزار 72 ووٹ حاصل کیے، جبکہ دیگر 21 حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی تیاری کا عمل ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں مروجہ قوانین کے مطابق جاری ہے۔
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...
خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا وفاق اب کے پی کے لوگوں کو اسی بات کی سزا دے رہا ہے، بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہ...
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائ...
مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے، اب معاملہ سینئر قیادت کی سطح پر زیر بحث آئے گا اسحاق ڈاربجٹ تجاویز پر اگلے ایک سے دو روز میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملیں گے،ذرائع بجٹ 27-2026ء سے متعلق بجٹ تجاویز پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں...