... loading ...
کے-الیکٹرک سندھ حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں ،گیس کی کمی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے
وفاقی حکومت کے معاملات اور مسائل سندھ حکومت کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کرتی ہے
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کے لیے مختلف مسائل اور ایشوز کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ کے-الیکٹرک بھی سندھ حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں ہے۔ پانی کی کمی کے حوالے سے سندھ حکومت پہلے ہی ارسا کو خط لکھ چکی ہے جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ سندھ کو اس وقت 22 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے، جس کے اثرات کراچی پر بھی پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کے معاملات اور مسائل بھی سندھ حکومت کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کی سیاست کا محور مسائل کا حل تلاش کرنے کے بجائے انہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم نہ تو ایم کیو ایم کے اتحادی ہیں اور نہ ہی وفاقی حکومت کے۔ ہم نے صرف پارلیمانی نظام اور جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے وفاقی حکومت کی حمایت کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کبھی دنیا کے بہترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، پاکستان کا دارالحکومت بھی رہا اور خلیجی ممالک سمیت مختلف خطوں سے طلبہ یہاں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ ان کے مطابق کراچی کی صورتحال اس وقت خراب ہونا شروع ہوئی جب شہر میں لسانی سیاست کی بنیاد رکھی گئی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے مسائل میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب بلدیاتی اداروں کے ذریعے پارکوں کو شادی ہالز میں تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال سے متعلق حقائق ایم کیو ایم کی قیادت بھی جانتی ہے، پارکوں اور اسپورٹس گرانڈز پر قبضے کیے گئے اور بلدیاتی اداروں میں ایسے عناصر کو بھرتی کیا گیا جن پر بعد میں دہشتگردی جیسے سنگین الزامات سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ 2015 اور 2016 کے دوران ہونے والے آپریشن کے دوران ایسے متعدد ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے ملازم تھے۔ بلدیاتی نظام کو نقصان پہنچایا گیا، جس سے کراچی کی تباہی کا آغاز ہوا۔ بعض ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ اور سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی اور بعد ازاں انہیں قتل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ایک پورٹ سٹی ہے اور ملک بھر کی ہیوی ٹریفک کا بڑا حصہ اسی شہر سے گزرتا ہے۔انفرااسٹرکچر کے لیے سندھ کے حصے کے فنڈز مختلف قانونی معاملات کے باعث سپریم کورٹ میں جمع ہو رہے ہیں اور صوبے کو دستیاب نہیں ہو پا رہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت میں سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرتا ہے۔ روزگار، کاروبار، تعلیم اور علاج کی غرض سے پورے پاکستان سے لوگ کراچی کا رخ کرتے ہیں۔ اگر دیگر شہر کراچی سے بہتر ہوتے تو لوگ وہاں جاتے، لیکن کراچی آج بھی ملک کا سب سے بڑا معاشی اور تجارتی مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ارسا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ صوبے کو 22 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق پانی کی قلت سے نہ صرف زراعت متاثر ہوتی ہے بلکہ شہری علاقوں میں فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے۔ کراچی سندھ کا آخری بڑا شہر ہے اور سندھ کے حصے کا پانی سب سے آخر میں کراچی پہنچتا ہے، لہذا جب پانی کی مجموعی فراہمی کم ہوتی ہے تو اس کے اثرات کراچی پر بھی براہِ راست مرتب ہوتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...