... loading ...
منشیات فروش خاتون کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا
گارڈن تھانے کی فوٹیج غائب ہونے کے دعوئوں نے کیس پرسوالات کھڑے کر دیے،ذرائع
مبینہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے، جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ ملزمہ کو بچانے کے لیے بعض بااثر اور نامعلوم قوتیں متحرک ہیں۔ دوسری جانب گارڈن تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے پراسرار طور پر غائب ہونے کے دعوئوں نے کیس سے متعلق کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق گارڈن تھانے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دستیاب نہیں، جس کے باعث یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزمہ کو تھانے کب لایا گیا اور کب وہاں سے منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے اس حوالے سے مقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ وقت میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ریکارڈنگ نہیں ہو سکی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وضاحت کے باوجود شکوک و شبہات ختم نہیں ہو رہے۔ذرائع کے مطابق کیس میں بعض اہم شواہد کے غائب کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سی سی ٹی وی نظام فعال نہیں تھا تو اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔تفتیشی ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ مبینہ طور پر پنکی کا آن لائن کوکین سپلائی نیٹ ورک اب بھی متحرک ہے، تاہم حالیہ کارروائیوں کے بعد نیٹ ورک سے وابستہ افراد نے اپنے رابطہ نمبرز تبدیل کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مبینہ خریداروں کو نئے نمبرز سے پیغامات بھیجے گئے جن میں بتایا گیا کہ میڈم پنکی کا سابقہ نمبر بند ہو چکا ہے اور اب سروس ان کے قریبی ساتھی فراہم کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ پیغامات میں کراچی بھر میں چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کوکین کی دستیابی کا دعوی بھی کیا گیا۔ پیغامات میں مختلف اقسام کے منشیات کی قیمتیں بھی درج تھیں، جبکہ صارفین کو ہدایت کی گئی کہ رقوم پہلے استعمال ہونے والے اکانٹ میں منتقل نہ کی جائیں کیونکہ وہ بلاک ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق نیٹ ورک اب نئے مالیاتی ذرائع اور متبادل رابطہ نمبرز کے ذریعے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف پہلوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس پورے معاملے پر تاحال کوئی تفصیلی اور باضابطہ مقف سامنے نہیں آیا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوئوں، مبینہ سہولت کاروں اور شواہد کی گمشدگی کے دعوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بھارتی قیادت کی مایوسی کھل کر سامنے آچکی ہے،بھارت کو پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا مودی سرکار کے اشتعال انگیز بیانات خطے کو پھر بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،اگر کسی قسم کی جغرافیائی تباہی کی...
آج کل 5 روپے میں آتا کیا ہے؟ اتنے پیسے تو گھر کے چھوٹے بچے بھی پکڑنے سے انکار کر دیتے ہیں،شہری کی دہائی حکومت نے عوام پر اتنا بڑا احسان کیا ہے جیسے ساری نیکیاں ایک ساتھ ہی سمیٹ لی ہوں،شہریوں کی میڈیا سے گفتگو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی پر عوام نے حکومت پر طنز ک...
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...