... loading ...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا
بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب
وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ہے، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے۔ سارا زور صرف عمران خان کو دیوار سے لگانے، توڑنے اور سیاسی انتقام پر لگایا جا رہا ہے، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے بعد پھر وہی پالیسیاں واپس لائی گئیں جنہوں نے ہمارے صوبے کا امن تباہ کیا تھا۔ خیبرپختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، ہمارے معصوم شہری، جوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے۔ہم مسلسل خبردار کرتے رہے کہ ان عناصر کو دوبارہ آباد نہ کیا جائے، صوبے کو ایک بار پھر آگ میں نہ دھکیلا جائے، مگر ہماری آواز کو نظر انداز کیا گیا۔ آج حالات سب کے سامنے ہیں۔زبردستی ملٹری آپریشنز، بے گناہ عوام کا نقصان، معصوم جانوں کی شہادتیں اور ہر طرف خوف کی فضا دوبارہ پیدا کی جا رہی ہے۔ چند روز قبل شیخ الحدیث صاحب کی شہادت بھی اسی بدامنی کا تسلسل ہے۔یہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے خیبرپختونخوا کا نقصان ہے۔ جب تک عوام خود اٹھ کر آواز نہیں بلند کریں گے، یہ پالیسیاں اور یہ نقصان جاری رہے گا۔ وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں اور منصوبہ سازوں نے بیرونی سازش اور اندرونی غداروں کے سہارے ایک جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ 2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔جس معیشت کو 6۔1 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر چھوڑا گیا تھا، آج وہ تقریباً 3 فیصد تک محدود ہو چکی ہے، جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے ہر گھر کو متاثر کیا ہے۔ آج نوجوان مایوسی کے عالم میں ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں کیونکہ یہاں روزگار، مواقع اور امید کم ہوتی جا رہی ہے۔ غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور کروڑوں لوگ خطِ غربت سے نیچے جا چکے ہیں، مگر حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیں۔سارا زور صرف عمران خان کو دیوار سے لگانے، توڑنے اور سیاسی انتقام پر لگایا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان اور عوام کے مسائل مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے خیبر گرلز میڈیکل کالج کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جہاں فارغ التحصیل طالبات میں ڈگریاں اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن، وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران، والدین اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کے دوران کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ قومی اور صوبائی سطح پر ادارے کی نمایاں کامیابیوں کو بھی اُجاگر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے فارغ التحصیل طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طالبات بلکہ پورے صوبے کے لیے باعثِ فخر ہے۔وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم، ترقی اور خوشحالی کے لیے امن بنیادی شرط ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں اور صوبے میں پائیدار امن کے لیے اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہے۔ صوبائی حکومت عوام کو بہتر تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔صوبے میں ڈاکٹروں اور بالخصوص خواتین ڈاکٹروں کی شدید ضرورت ہے، اسی لیے 2400 ڈاکٹروں کی میرٹ پر بھرتیوں کا آغاز کیا جاچکا ہے جبکہ مزید بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔ وہ خدمت، محنت اور پیشہ ورانہ دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور اپنے حقوق کے لیے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں کیونکہ حکومت ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...