... loading ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا
راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا
ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے۔ ان پر اتما نزئی میں فائرنگ ہوئی ۔ اس واقعہ میں دو گنرز بھی زخمی ہوگئے۔مولانا محمد ادریس دورہ حدیث درس دینے کے لیے دارلعلوم اتمانزئی جارے تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔ ان کے جسد خاکی کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں اطلاع ملتے ہی ان کے ہزراروں کی تعداد میں عقیدت مند پہنچ گئے۔شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کا شمار پاکستان کے نامور اور جید علماء کرام میں ہوتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی ۔ واقعہ کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔شیح الحدیث مولانا محمد ادریس جو عام طور پر زینت المحدثین کے نام سے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے مختلف دینی مدارس میں تدریسی خدمات انجام دیں اور خصوصاً دارالعلوم نعمانیہ اتمانزئی سے وابستہ رہے جہاں انہوں نے درسِ حدیث دیا اور طلبہ کی تربیت کی۔ مولانا سمیع الحق شہید کے پرزور اسرار پر وہ اکوڑہ خٹک میں دورہ حدیث کی درس دے رہے تھے۔پشتو زبان میں ان کے خطبات عوام میں خاصے مقبول تھے جبکہ انہیں علاقے میں ایک بااثر مذہبی رہنما ء کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مولانا ادریس کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے مدرسے اتمانزئی میں صبح درس دینے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار جن کی تعداد چار بتائی جاتی ہے نے چاروں طرف سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شیخ ادریس اور ان کے دونوں گارڈز ایلیٹ فورس کے جوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا تاہم شیخ ادریس راستے میں دم توڑ گئے جبکہ ان کے دونوں گارڈز شدید زخمی ہیں جس میں نوید کی حالت خطرناک بتائی جارہی ہے ۔حملے کے فوری بعد پورے چارسدہ کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے اور مہمند جانے والے راستوں کو مکمل طور پر سیکورٹی اداروں نے اپنی نگرانی میں لیا ہے۔مولانا ادریس جمعیت علماء اسلام سے وابستہ رہے اور 2002ء سے 2007ء تک صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس دوران وہ حسبہ ایکٹ کمیٹی کے چیٔرمین بھی رہے اور قانون سازی کے عمل میں حصہ لیتے ہوئے معاشرتی و اخلاقی نظام کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا۔ وہ جے یو آئی چارسدہ کے سرپرستِ اعلیٰ اور ضلعی امیر بھی رہے جبکہ مولانا فصل الرحمن کے اہم مشاورتی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔تعلیمی اور سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ وہ جرگہ سسٹم کے ذریعے سماجی تنازعات کے حل میں بھی سرگرم رہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...