... loading ...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب
ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے،تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو
چیٔرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو واپس لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔،ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے بھاری کیسز پر جاری ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کیخلاف 900 ارب کے زائد کے کیسز کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ملزم ملک ریاض کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ان کے مطابق اسی کیس میں ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض ملک کے بھی انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔ چیٔرمین نیب نے کہا کہ دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کارروائی جاری ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے دونوں ملزمان جلد گرفتار کر کے پاکستان لائے جائیں گے اور مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ملک ریاض، 72 سالہ بحریہ ٹاؤن کے بانی اور چیٔرمین ہیں جبکہ ان کے 48 سالہ بیٹے علی ریاض کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ 2019 میں دونوں نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کی تحقیقات کے بعد £190 ملین ضبطی پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس میں لندن کے ایک £50 ملین مالیت کے مکان کی فروخت سے حاصل رقم بھی شامل تھی۔ گزشتہ چند برسوں میں ملک ریاض اور ان کی کمپنی مختلف قانونی تنازعات اور مقدمات کا سامنا کرتی رہی ہے۔انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں مفرور بھی قرار دیا گیا، جبکہ نیب نے جنوری 2025 میں ان کی متحدہ عرب امارات سے حوالگی کا عمل شروع کیا تھا۔ ان پر زمینوں کے حصول کے طریقہ کار اور سرکاری اراضی سے متعلق متعدد الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں سپریم کورٹ نے 2019 میں سندھ حکومت کو واجب الادا رقوم کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ اگست 2025 میں قانونی دباؤ اور ممکنہ نیلامیوں سے قبل ملک ریاض نے مذاکرات اور باعزت حل کی اپیل بھی کی تھی۔
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...