وجود

... loading ...

وجود

ایران جنگ میں بھارتی تنہائی

جمعه 24 اپریل 2026 ایران جنگ میں بھارتی تنہائی

ریاض احمدچودھری

پاکستان کی امریکہ اور ایران کو جنگ بندی کے لیے ثالثی کی پیشکش پر انڈین وزیر خارجہ جے شنکر کا ایک بیان سرحد کے دونوں جانب بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔جے شنکر نے کہا کہ ‘انڈیا پاکستان کی طرح بروکر ملک نہیں بننا چاہتا۔’انڈین وزیرِ خارجہ کے اس بیان پر پاکستانی وزارتِ خارجہ کا ردِعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں ترجمان ظاہر اندرابی نے کہا کہ ‘ایسے غیر سفارتی بیانات گہری مایوسی اور جھنجھلاہٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان اس قسم کی بیان بازی اور بھڑکیں مارنے پر یقین نہیں رکھتا۔ ہمارا طرزِ عمل تحمل، شائستگی اور وقار پر مبنی ہے نہ کہ محض بیان بازی پر۔’
خیال رہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے دوران بعض انڈین رہنماؤں نے مودی حکومت پر تنقید کی تھی۔پاکستان کے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے ایک بیان جے شنکر پر تنقید کی اور کہا کہ ‘جے شنکر خود کو ایک ‘ہائی فائی دلال’ سمجھتے ہیں، اور اْن کا یہ بیان اْن کی ذاتی جھنجھلاہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔’بھارتی سیاستدان اور انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ششی تھرور نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے جاری بحران میں پاکستان کا ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آنا نئی دہلی کے لیے ایک سنجیدہ اور مثبت ردِعمل کا متقاضی ہے۔ بھارت کو ایران جنگ کے تناظر میں امن کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، چاہے مذاکرات میں سہولت کاری کوئی بھی کرے۔ششی تھرور نے پاکستان کی عسکری قیادت اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلق کو ایک عملی حقیقت قرار دیا جو روایتی بیوروکریسی سے ہٹ کر کام کر رہی ہے۔ اگر پاکستان اس عمل میں کامیاب ہوتا ہے تو بھارت کو سب سے پہلے اس کامیابی کا خیر مقدم کرنا چاہیے کیونکہ ایٹمی صلاحیت کے حامل خطے میں استحکام سب کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے بھارتی پالیسی سازوں کو خبردار کیا کہ وہ اس پیش رفت پر اسٹریٹیجک بے چینی یا تنقید سے گریز کریں، کیونکہ کسی بھی ناکام ثالثی کا خمیازہ پورے خطے کو بھگتنا پڑے گا۔ کیونکہ بھارت بھی امن کا خواہاں ہے، دنیا میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور بھارت کو محض تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہیے۔
امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس کا احترام کیا جانا چاہیے، پاکستان اور ایران کے درمیان تقریباً 900 کلومیٹر طویل سرحد ہے، اس لیے کسی بھی علاقائی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ سکتے ہیں، اس لیے پاکستان کا اس تنازع کو ختم کرنے میں دلچسپی لینا فطری ہے۔ جنگل کا قانون کسی کے مفاد میں نہیں کیونکہ اس سے تمام ممالک طاقت ور قوتوں کے رحم و کرم پر آ سکتے ہیں۔مودی سرکار نے بھارتی معیشت اور انتظامی مشینری کا بھٹہ بٹھانے کے بعد عالمی سطح پر بھی اپنی نااہلی اور ناکامی ثابت کر دی۔ بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP33) 2028 کی میزبانی کی پیشکش واپس لے لی بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ فیصلہ ایک یوٹرن ثابت ہوا کیونکہ مودی نے 2023 میں دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں 2028 کانفرنس کی میزبانی کیلئے پیشکش کی تھی۔یہ فیصلہ صرف ایک ایونٹ کی منسوخی تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی ساکھ کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے، بھارت پہلے ہی 2035 کے لئے بھی اپنے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرانے کی 2 ڈیڈلائنز کو نظر انداز کر چکا ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق کانفرنس کی میزبانی سے دستبردار ہونا موسمیاتی بہتری کے اقدامات اور گلوبل ساوتھ کے بھارتی دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
فسطائی مودی کے دور حکومت میں بھارت کو سفارتی اور دفاعی ناکامیوں کے بعد تجارتی میدان میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے۔خودمختاری اور گلوبل ساؤتھ کی قیادت کا نام نہاد دعویدار بھارت معاشی ترجیحات پس پشت ڈال کر بڑی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے ڈھیر ہوگیاہے۔بھارتی جریدے ”دی وائر” نے مودی حکومت کے ڈبلیو ٹی او کانفرنس سے خالی ہاتھ لوٹنے کو بھارت کی ناکامیوں سے تعبیر کیاہے۔جریدے نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کانفرنس میں گھٹنے ٹیکنے پر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت نے ڈیجیٹل مواد کی ترسیل پر کسٹم ڈیوٹی نہ لگانے کی امریکی شرط قبول کرنے کا واضح اشارہ دیاہے۔ ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں بھارت نے سرمایہ کاری سہولت معاہدہ کسی مزاحمت کے بغیر ہی قبول کر لیا۔ بھارت نے اپنے کسانوں سے غداری اور امریکہ کی وفاداری کرتے ہوئے خوراک کی عوامی ذخیرہ اندوزی پر بھی شکست قبول کی۔ خلیجی جنگ کے تناظر میں بھی مودی کو ملکی مفادات اسرائیل سے دوستی کی بھینٹ چڑھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ماہرین کے مطابق مودی کی نااہلی کے باعث بھارتی معیشت کو توانائی بحران، کرنسی پر دباؤ اور ترسیلاتِ زر میں کمی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ بھارت کا اقتصادی قوت بننے کا مضحکہ خیز خواب نااہل مودی کی ناکام اور تباہ کن پالیسیوں کے باعث خاک میں مل چکا ہے۔بھارتی میگزین نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ ہو چکا ہے، پاکستان کا ایران امریکا جنگ میں ثالث بن کر ابھرنا بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔پالیسی میگزین میں بھارتی صحافی و تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ مودی نہیں بلکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سفارتکاری کے مرکز ہیں، خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو گیا ہے، پاکستان نے سفارتکاری سے اپنا کردار بڑھایا ہے۔آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی سفارتی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا، بھارت کو بڑا سفارتی دھچکا لگا ہے کیونکہ نئی دہلی اہم مشرقِ وسطیٰ مذاکرات سے باہر ہو گیا، مودی حکومت کے لیے سبکی، امریکہ کے ساتھ بھارت کا اثر و رسوخ کمزور پڑ گیا۔
پاکستان کو تنہا کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، عالمی طاقتیں اب پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا بڑا کھلاڑی بن کر سامنے آیا، مودی کی خارجہ پالیسی ہر محاذ پر ناکام ہوئی۔پاکستان نے ایک بار پھر 1971 جیسا سفارتی کردار حاصل کر لیا، پاکستان امریکا، چین، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان پل بن گیا، ٹرمپ نے مودی کے بجائے پاکستان پر اعتماد کیا۔ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے بھارت کا بیانیہ ختم کر دیا، بھارت صرف بیانات تک محدود، پاکستان عملی سفارتکاری کر رہا ہے۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
پاکستان میں امریکی مہرے اور ان کی چالبازیاں وجود جمعه 24 اپریل 2026
پاکستان میں امریکی مہرے اور ان کی چالبازیاں

ایران جنگ میں بھارتی تنہائی وجود جمعه 24 اپریل 2026
ایران جنگ میں بھارتی تنہائی

کراچی کی قاتل اور زہریلی فضا وجود جمعه 24 اپریل 2026
کراچی کی قاتل اور زہریلی فضا

انسان خوش فہمیوں کا قید ی! وجود جمعرات 23 اپریل 2026
انسان خوش فہمیوں کا قید ی!

یورپی یونین ۔۔برطانیہ کی مجبوری وجود جمعرات 23 اپریل 2026
یورپی یونین ۔۔برطانیہ کی مجبوری

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر