... loading ...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی
بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین 100فیصد مکمل نہیں ہو جاتا( ٹرمپ کا بیان)ایرانی صدر کا پاکستان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی۔اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھلا قرار دیا گیا ہے۔عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھلی رہے گی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی، جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی،ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایرانی وزیر خارجہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر انھوں نے لکھا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور مکمل آمدورفت کے لیے تیار ہے۔ شکریہ!ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر ایک اور فالو اپ پوسٹ سامنے آئی، جس میں انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور کاروبار کے لیے تیار ہے۔انہوں نے لکھا کہ لیکن ایران کے حوالے سے بحری ناکہ بندی پوری طاقت اور موثر انداز میں برقرار رہے گی، اور یہ اسی وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران کے ساتھ ہمارا لین دین 100 فیصد مکمل نہیں ہو جاتا۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ عمل بہت تیزی سے مکمل ہونا چاہیے کیونکہ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!۔ایک اور ٹروتھ سوشل کی پوسٹ میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا ہمارے عظیم B-2 بمبار طیاروں کے ذریعے پیدا ہونے والی تمام (نیوکلئیر ڈسٹ)حاصل کرے گا۔ اس معاہدے میں کسی بھی صورت، شکل یا طریقے سے کوئی رقم کا لین دین نہیں ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ کسی بھی طور پر لبنان سے مشروط نہیں ہے تاہم امریکا علیحدہ طور پر لبنان کے ساتھ کام کرے گا اور حزب اللہ کے معاملے کو مناسب انداز میں نمٹائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اب لبنان پر مزید بمباری نہیں کرے گا۔ امریکا نے اسے ایسا کرنے سے سختی سے روک دیا ہے،اب بہت ہو چکا!۔اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کے حصول میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ثالثی کے عمل میں موثر کردار ادا کیا۔ دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ کی جانب سے آبنائے ہرمز جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران تجارتی جہازرانی کے لیے مکمل طور پر کھولے جانے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔اس اعلان کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی، جبکہ دن کے اوائل میں یہ 98 ڈالر سے زائد تھی۔این وائی میکس لائٹ سویٹ کروڈ، جو امریکہ کا معیاری خام تیل ہے، اس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔تنازعے سے قبل برینٹ خام تیل تقریبا 70 ڈالر فی بیرل سے کچھ کم پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔مارچ کے اوائل میں یہ 100 ڈالر سے تجاوز کر گیا اور اسی مہینے کے آخر میں 119 ڈالر سے بھی اوپر چلا گیا۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.17 فیصد کی کمی کے بعد 83.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت 11.32 فیصد کی کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا تھا، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک 10 روزہ سیزفائر پر متفق ہوگئے ہیں۔امریکی صدر کے مطابق ان کی لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مثبت گفتگو ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماں نے امن کے لیے باضابطہ طور پر امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے 10 روزہ جنگ بندی شروع کرنے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ یہ ایک نہایت اہم بحری راستہ ہے جس کے ذریعے دنیا کے تقریباً 20فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس (LNG) کی ترسیل ہوتی ہے۔اس آبنائے کی جغرافیائی حیثیت نے اس جنگ کے دوران ایران کو اسے دبا کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کا موقع دیاجہاں اس نے تنگ آبی راستے سے بعض جہازوں کو گزرنے سے روکا، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔یہ آبنائے شمال میں ایران اور جنوب میں عمان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے درمیان واقع ہے۔ اس کی چوڑائی داخلی اور خارجی مقامات پر تقریباً 50کلومیٹر (31میل)ہے جبکہ سب سے تنگ مقام پر یہ تقریبا 33 کلومیٹر چوڑی ہے۔ یہ خلیج کو بحیرہ عرب سے جوڑتی ہے۔یہ آبنائے اتنی گہری ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے خام تیل کے ٹینکر اس سے گزر سکتے ہیں اور اسے مشرقِ وسطی کے بڑے تیل اور ایل این جی پیدا کرنے والے ممالک اور ان کے خریدار استعمال کرتے ہیں۔امریکی توانائی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے اندازوں کے مطابق2025 میں روزانہ تقریباً 2کروڑ بیرل تیل اور تیل سے بنی مصنوعات آبنائے ہرمز سے گزریں، جو سالانہ تقریبا 600 ارب ڈالر (447 ارب پائونڈ)کی توانائی تجارت کے برابر ہے۔یہ تیل صرف ایران سے نہیں بلکہ دیگر خلیجی ممالک جیسے عراق، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی آتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...