... loading ...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ
تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ کی گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، اس موقع پر چھوٹے آبادگاروں پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں وزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مجموعی ہدف کو پورا کرنے کیلئے خریداری کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے بریفنگ میں بتایا کہ خریداری کیلیے 9 لاکھ 73 ہزار 900 میٹرک ٹن کے مجموعی ہدف مقرر کیا گیا، امدادی قیمت 3500 روپے فی 40 کلو گرام ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع جامشورو میں 23,150 میٹرک ٹن ہدف، اب تک 450 میٹرک ٹن گندم خرید کی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے اور کاشتکاروں تک رسائی بڑھا رہے ہیں، مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔دوران اجلاس وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے ہی گندم خریداری کی جائے، تمام اضلاع میں گندم کی خریداری مراکز فوری متحرک کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے جبکہ اپنا باردانہ استعمال کرنے والے ہاریوں کو معاوضہ دیا جائے۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ منظور شدہ نرخ کے مطابق معاوضہ دیا جائے تاکہ آبادگاروں کی حوصلہ افزائی ہو، سندھ گندم آبادگار سپورٹ پروگرام میں شامل چھوٹے کاشتکاروں سے گندم خریداری جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر خریداری تیز کرے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں اور بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، کم کارکردگی والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے گندم خریداری کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی پر زور دیا اور متعلقہ حکام کو منڈی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حرکت روکی جائے۔مرا د علی شاہ نے ہدایت کی کہ منڈی کے استحکام کیلیے اقدامات تیز کیے جائیں، غذائی تحفظ اور قیمتوں کے استحکام کے لیے گندم کی خریداری کا ہدف ضروری ہے۔
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...