... loading ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے
بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے بتایا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی وکالت کرتے چار سال ہو چکے ہیں، تاہم رواں سال اب تک صرف ایک ہی ملاقات ممکن ہو سکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی اور انہیں روزانہ تقریباً 22 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، جو ان کے بقول ذہنی اذیت کے مترادف ہے۔سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ جیل میں نہ انہیں ٹی وی، کتابیں یا دیگر سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے بات چیت کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ وکلاء تک رسائی بھی محدود کر دی گئی ہے۔سلمان صفدر نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی مسلسل قید تنہائی کو اذیت قرار دیتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل حکام کی جانب سے دی جانے والی یہ صورتحال کسی عدالتی حکم کا حصہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات سال کی سزا سنائی جا چکی ہے، لیکن اس کے باوجود ان کا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہا۔وکیل سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی قید تنہائی کے معاملے کو نہایت سنجیدہ قرار دیتے ہوئے فوری توجہ کا مطالبہ کیا۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ قید تنہائی کسی بھی قیدی کے لیے انتہائی سخت سزا ہے اور انصاف کے بغیر کوئی ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا کیس گزشتہ 13 ماہ سے نہیں سنا جا رہا، جبکہ قانونی ترامیم کے ذریعے اپیلوں کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی بھی قسم کی ڈیل سے انکار کیا ہے۔سینیٹر حامد خان نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ وکلاء کی ذمہ داری ہے اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور قید تنہائی جیسے اقدامات انسانی حقوق کے منافی ہیں۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...