... loading ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب
ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوا دیا ہے ، بھرپور جوابی کارروائی کریں گے ،ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران اور امریکا-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے، جبکہ ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی ہے۔ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ۔ امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔ جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ۔ایران کے 10 نکات میں عالمی پابندیوں کا خاتمہ اور امریکی اسرائیلی حملوں کے نقصانات کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں اب تک کم از کم 34 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ حملوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر مزید دباؤ ڈالا گیا یا حملے جاری رہے تو وہ بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔صدر ٹرمپ نے ایران کو منگل تک کی مہلت دی تھی کہ وہ آبنائے ہرمز کھول دے، بصورت دیگر ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی، جسے تہران نے مسترد کر دیا ہے۔ادھر اسرائیل کے شہر حیفہ میں ایک ایرانی میزائل رہائشی عمارت پر آ گرا، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، جبکہ 2 افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔خلیجی ممالک میں بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ ایران کے حملوں کے نتیجے میں کویت میں بجلی اور پانی کے پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ بحرین میں ایک آئل فیسلٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ان حملوں کے باعث خطے میں توانائی کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی اسی طرح بڑھتی رہی تو یہ تنازع پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، جس کے عالمی اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...