... loading ...
843 دکان داروں کو فی کس 5 لاکھ، 11 کیسز پر فیصلہ ہونا باقی، وزیراعلیٰ کو بریفنگ
پلازہ پر کام جلد شروع کیا جائے،متاثرہ تاجروں کیلئے مالی امداد کیلئے 600 ملین مختص
سانحہ گل پلازا میں جاں بحق ہوئے افراد میں سے 61 خاندانوں کو فی کیس ایک کروڑ روپے معاوضہ دیدیا گیا 11 کیسز پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی اور متاثرہ تاجروں کو مالی امداد کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کے لیے تفصیلی منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ مارکیٹ کو گرا کر نئی تعمیر شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، میٔر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ (پی ایس سی ایم) آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ وسیم شمشاد، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ حکومت سندھ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے لیے 850 ملین روپے مختص کیے ہیں جس کے تحت فی جاں بحق فرد 10 ملین روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 72 متاثرین میں سے 61 خاندانوں کو چیکس کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر صوبائی وزراء کے ذریعے ادائیگی کر دی گئی ہے۔کمشنر کراچی حسن نقوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ باقی کیسز مختلف مراحل میں ہیں۔ تین متاثرین کی بیواؤں کے قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں آخری مراحل میں ہیں، جبکہ چار کیسز میں خاندانی بیانات میں تضادات کے باعث مزید تصدیق درکار ہے جس کے لیے بلوچستان اور آزاد کشمیر میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مزید یہ کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق چار لاشیں تاحال لاوارث ہیں۔متاثرہ تاجروں کے لیے مالی امداد کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ 600 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے فراہم کردہ تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر ہر دکاندار کو 5 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایات پر قائم کمیٹی نے دکانوں کی ملکیت اور نقصانات کی تصدیق کی اور اب تک 843 دکانداروں کو کے سی سی آئی دفتر میں چیکس کے ذریعے ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بعض کیسز میں ایک ہی فرد یا کاروباری ادارے کی متعدد دکانوں کی ملکیت کے باعث پیچیدگیاں سامنے آئی ہیں جبکہ دکانوں کی مجموعی تعداد میں بھی فرق پایا گیا ہے۔ابتدائی رپورٹ میں 1,184 دکانیں ظاہر کی گئی تھیں جبکہ کے سی سی آئی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 1,209 ہے۔ باقی کیسز میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ تصدیقی عمل کو تیز کیا جائے اور تمام حقدار افراد کو بلاتاخیرمعاوضہ فراہم کیا جائے۔متعدد دکانوں کی ملکیت کے معاملے پر وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ مالی امداد فی دکان دی جائے یا فی فرد؍کاروباری ادارہ، اس حوالے سے واضح پالیسی اختیار کی جائے تاکہ کسی قسم کا ابہام نہ رہے۔انہوں نے متاثرہ دکانوں کی مجموعی تعداد میں تضادات ختم کرنے اور کے سی سی آئی و متعلقہ اداروں کو جلد از جلد حتمی اور تصدیق شدہ فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی۔گل پلازہ کی تعمیر نو کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو کو ہدایت دی کہ مارکیٹ کی ازسرنو تعمیر کے لیے تفصیلی منصوبہ پیش کیا جائے اور پلازہ پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کرنے کے بعد مارکیٹ کو گرانے کا عمل شروع کیا جائے تاکہ تعمیر نو کا کام آگے بڑھایا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام امدادی اقدامات مکمل شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے تاکہ اس افسوسناک واقعے کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...