... loading ...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ
متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت
بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر8خواتین جاں بحق 70سے زائدزخمی طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار کارروائی کے بعد میتیں تدفین کیلئے ورثاکے حوالے کردیں گئیں وزیراعلی پنجاب کا واقعہ پرنوٹس رپورٹ طلب کرلی لواحقین سے اظہارتعزیت کمشنر بہاولپورآر پی او بہاولپور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررحیم یارخان کی شیخ زید ہسپتال آمد زخمیوں کی عیادت بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت واقعہ میں غفلت پائی گئی توکارروائی عمل میں لائی جائے گی میڈیاسے گفتگو تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام رقم کی وصولی کے سلسلہ میں چک123پی میں واقع سجادکریانہ سٹور پر خواتین کی بڑی تعداد جمع تھی کہ اسی دوران خواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے دوکان کی کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر 8 خواتین جاں بحق ہوگئی جاںبحق ہونے والوں میں50سالہ شہناز بی بی40سالہ مریم بی بی35سالہ بختاوربی بی50سالہ انورمائی45سالہ چرخی مائی عرف گوگی 49 سالہ پروین بی بی اورزلیخا بی بی شامل ہیں جبکہ 70سے زائدخواتین زخمی ہوگئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئیں جنہوں نے مقامی افراد کی مددسے ملبے تلے دب جانیوالی خواتین کوفوری طورپرریسکیو اورپرائیویٹ ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے سانحہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی اوعرفان علی سموں ڈپٹی کمشنرظہیرانورجپہ بھی موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی بعدازاں دونوں نے شیخ زید ہسپتال میں زخمی ہونی والی خواتین کی عیادت کی اورہسپتال انتظامیہ کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی چھت گرنے کے باعث زیادہ ترخواتین سرپھٹنے ٹانگیں بازوٹوٹنے کے باعث زخمی ہیں۔ بعدازاں کمشنربہاولپورمسرت جبیں اور آرپی اوبہاولپورغازی صلاح الدین بھی شیخ زیدہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ میں زخمی ہونے والی خواتین کی عیادت کرتے ہوئے میڈیاسے گفتگو کی اور کہاکہ انتظامیہ سانحہ کی تحقیقات کررہی ہے زمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب اورضلعی انتظامیہ متاثرہ اورسوگوارخاندانوں کیساتھ کھڑی ہے جنہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدرسابق ممبرصوبائی اسمبلی انجینئرجاویداکبرڈھلوں ممبرصوبائی اسمبلی حبیب الرحمن گوپانگ ٹکٹ ہولڈر راجہ ریاض سولنگی کے علاوہ سابق ممبر قومی اسمبلی میاں امتیازاحمدممبرصوبائی اسمبلی چوہدری شفیق احمد ممبرڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی میاں عامرشہبازودیگران نے بھی شیخ زید ہسپتال میں سانحہ چک123پی میں زخمی ہونیوالی خواتین کی عیادت کی اور مکمل اظہاریکجہتی کیا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...