وجود

... loading ...

وجود

امریکہ واسرائیل کے خلاف مسلم امہ متحد ہو!

منگل 03 مارچ 2026 امریکہ واسرائیل کے خلاف مسلم امہ متحد ہو!

ریاض احمدچودھری

ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای کو مشیروں سے ملاقات کے دوران نشانہ بنایا گیا۔حملے کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے۔انکی شہادت پرملک بھرمیں 40 روزہ سوگ اور7 روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی حملوں میں سپریم لیڈر کی فیملی کے پانچ افراد کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ شہید ہونے والے فیملی ممبران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیٹا،بہو،بیٹی،داماد اورنواسی شامل ہیں۔
ایران نے سپریم لیڈر کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ مسلح افواج اپنے رہبر خامنہ ای کے راستے پر گامزن رہیں گی۔ملک میں جارحیت کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گی۔ آیت اللہ عالی خامنہ ای کے قاتلوں سے سخت اور فیصلہ کن انتقام لیں گے۔آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران کے تمام بڑے شہروں میں تعزیتی تقاریب کی جارہی ہیں۔ایرانی شہری اہم اسکوائر پر جمع ہوکر ماتم کرنے میں مصروف ہیں۔سپریم لیڈر کی شہادت پر شہری زار و قطار روتے رہے۔ ایران پر امریکی و اسرائیلی حلموں کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف مختلف اہل تشیع تنظیموں کی جانب سے امریکی قونصل خانے کے باہراحتجاج کیا اور احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کی اور توڑ پھوڑکی۔
امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرے اور فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق 8 افراد کی لاشیں سول ٹراما سینٹر لائیں گئیں جبکہ ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، مجموعی طور پر 40 افراد کو زخمی حالت میں سول اسپتال لایا گیا، دو شدید زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے، تمام افراد گولیاں لگنے سے جاں بحق اور زخمی ہوئے۔فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی ان میں 23 سالہ کاظم ، 26 سالہ مبارک، 25سالہ عدیل، 25 سالہ عباس، 25 سالہ ساجد علی، 20سالہ خاورعباس، 23 سالہ محمد علی، 35 سالہ قاسم عباس اور 25 سالہ عامر سہیل شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نمائش کے قریب امام بارگاہ منتقل کردی گئیں۔محترم حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایران نہیں پوری امتِ مسلمہ کا نقصان ہے۔ ہم ایران کے خلاف بلااشتعال کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا۔ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دنیا کے ضابطوں کو نہ ماننا عالمی امن کے لیے خطرناک رجحان ہے۔ ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔پورے ملک میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
آیت اللہ علی خامنہ ای مسلم دنیا کی ایک باوقار، بااثر اور مدبر قیادت تھے۔ انکی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی خودمختاری، قومی وقار اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ان کی شہادت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن پارٹی پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پردلی صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام مسلم دنیا کے لیے غم اور افسوس کا دن اور مقام ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔ ایران کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں تھا۔ اپنا دفاع ایران کا حق تھا جبکہ رجیم چینج کے لیے لیڈر کو مارنا کرمنل ایکٹ اور اسٹیٹ ٹیررازم ہے۔ ہم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہماری دعائیں اور حمایت ایرانی لوگوں کے ساتھ ہیں۔ہم ایران کے سوگ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
امریکا اور اسرائیل کی اس جارحیت کے سنگین معاشی اثرات پوری دنیا خصوصاً خطے کے ممالک پر مرتب ہوں گے۔ امریکہ اور اسرائیلی بلاجواز حملوں کے نتیجے میں ہورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔اس حقیقت سے انکارنہیں کہ کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔ یہ نقصان صرف ایران کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا نقصان ہے۔ عالمِ اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عالمی برادری فوری نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔دوسری طرف ہمارے حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہئے امریکا کسی کا دوست نہیں۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آشیرباد حاصل کرکے کچھ پا لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ پاکستان کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ حملہ صرف ایران پر نہیں ہے۔ یہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ اسرائیل کو پاکستان کی ایٹمی طاقت بری لگتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی دہشت گرد اور جنگی مجرم قرار دینا چاہئے۔ امریکا کی تاریخ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے۔ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا ہے۔ہمیں چین سے بات کرنی چاہیے۔ امریکہ کو پتہ ہے چین کی عسکری اور معاشی حالت امریکہ سے بہتر ہے۔ پاکستان کو امریکا کی چاپلوسی کی پالیسی ترک کرکے ایران کو کھلے عام سپورٹ کرنا چاہئے۔ ہم ہر ملک سے تعلقات چاہتے ہیں مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ چین اور روس سمیت خطے کی بڑی طاقتوں سے رابطوں پر زور دینا چاہئے۔
پاکستان اور افغانستان کی لڑائی کسی کے حق میں نہیں۔ پاک افغان لڑائی کے خاتمے کیلئے عالم اسلام کے ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔ افغانستان کی سرزمین سازشوں کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔ ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں۔ پاک افغان جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں۔ افغانستان اور پاکستان کی حکومت کو اس حوالے سے بات چیت کا ذریعہ اختیار کرنا چاہیے۔ پاک افغان جنگ میں نقصان صرف مسلمانوں کا نقصان ہے۔ افغانستان کو سمجھنا چاہیے کہ بھارت کبھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا۔ مودی کا اسرائیل کا دورہ ثابت کرتا ہے وہ کسی مسلمان کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔اس وقت ملک میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لیے سوگوار دن ہے۔ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تمام ممالک صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں اورمسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔
حکومت پاکستان امریکہ اور ایران میں ثالثی، مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کیلئے بھرپور کوشش کرے۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوگا۔ جس کا براہِ راست اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ خطے میں عدم استحکام کے باعث تجارتی راستے متاثر ہوں گے اور شپنگ اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
امریکہ واسرائیل کے خلاف مسلم امہ متحد ہو! وجود منگل 03 مارچ 2026
امریکہ واسرائیل کے خلاف مسلم امہ متحد ہو!

مودی سرکار کی اسرائیل نوازی وجود منگل 03 مارچ 2026
مودی سرکار کی اسرائیل نوازی

ہمارے بچے مت مارو !! وجود پیر 02 مارچ 2026
ہمارے بچے مت مارو !!

طاقت کی خواہش ذہنی بیماری ہے! وجود پیر 02 مارچ 2026
طاقت کی خواہش ذہنی بیماری ہے!

ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملہ وجود پیر 02 مارچ 2026
ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر