... loading ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی
پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈی آئی جی ایسٹ
(رپورٹ : افتخار چوہدری) ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے خلاف مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرے میں فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد جاں بحق ہو گئے، اسلام آباد اور لاہور میں بھی امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیے گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلیحملوں کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف گزشتہ روز مختلف اہل تشیع تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا، اسی تناظر میں اتوار کو اہل تشیع تنظیموں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے کے باہراحتجاج کیا اور احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کی اور توڑ پھوڑکی۔اس دوران پولیس کی بھری نفری بھی موقع پرپہنچ گئی، ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے سول ٹراما سینٹرمنتقل کردیا گیا۔احتجاجی مظاہرین کی جانب سے وقتاً فوقتا پولیس پر شدید پتھراو? بھی کیا جاتا رہا جس پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش بھی کی گئی، پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو مائی کلاچی روڈ سے ایم ٹی خان روڈ پر پیچھے دھکیل دیا۔ اس دوران کراچی پولیس چیف آزاد خان بھی پولیس کی نفری کے ہمراہ امریکی قونصلیٹ پہنچے۔مظاہرین کی جانب سے مبینہ طور پر سلطان آباد پُل کے نیچے کنٹینر میں قائم سلطانہ آباد ٹریفک پولیس چوکی اور مختلف مقامات پر 2 سے زائد موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس دوران شہر کے تینوں زونز اور تمام اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی جس پر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ اور ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجارا پنے اپنے اضلاع کے ایس ایس پیز امجد شیخ، عارف عزیز، مہروز علی ، طارق مستوئی سمیت دیگر پولیس افسران ایس ایچ اوز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔مائی کلاچی روڈ اورایم ٹی خان روڈ پر پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جس کے باعث مائی کلاچی روڈ اور ایم ٹی خان روڈ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، علاقہ وقتاً فوقتاً آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے گونجتا رہا۔ احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد پولیس موبائلوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔سول اسپتال ٹراما سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرے اور فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق 8 افراد کی لاشیں سول ٹراما سینٹر لائیں گئیں جبکہ ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، مجموعی طور پر 40 افراد کو زخمی حالت میں سول اسپتال لایا گیا، دو شدید زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے، تمام افراد گولیاں لگنے سے جاں بحق اور زخمی ہوئے۔فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی ان میں 23 سالہ کاظم ، 26 سالہ مبارک، 25سالہ عدیل، 25 سالہ عباس، 25 سالہ ساجد علی، 20سالہ خاورعباس، 23 سالہ محمد علی، 35 سالہ قاسم عباس اور 25 سالہ عامر سہیل شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نمائش کے قریب امام بارگاہ منتقل کردی گئیں۔آخری اطلاعات تک احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے شام تک جاری رہا، ادھر ٹریفک پولیس کی جانب سے مائی کلاچی اورایم ٹی خان روڈ پر اجتجاج کے باعث دونوں سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیج رہے ہیں، بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک کو مائی کو لاچی پھاٹک سے یوٹرن دیکر واپس بھیج رہے ہیں رہے ہیں، پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیج رہے ہیں، پی آئی ڈی سے آنے والی ٹریفک کو کلب روڈ کی طرف بھیج رہے ہیں اور اسٹیٹ لائف کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو بی اماؤنٹ کی طرف بھیج رہے ہیں۔پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد جانے والی ٹریفک کو شاہین چوک کی طرف بھیج رہے ہیں دوسری جانب نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق 45 کانگریس سے آنے والی ٹریفک کو پی پی چورنگی کی طرف بھیج رہے ہیں اور سوسائٹی سے آنے والی ٹریفک کو کشمیرروڈ کی طرف اور کیپری سگنل سے آنے والی ٹریفک کو صدر دواخانہ اور ناصرہ اسکول کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...