وجود

... loading ...

وجود

ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملہ

پیر 02 مارچ 2026 ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملہ

ریاض احمدچودھری

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں جس دوران ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق 201 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 747 سے زائد زخمی ہیں۔ جبکہ حملوں میں ایران کے کئی سینئر فوجی افسران اور رہنماؤں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا جارہاہے لیکن ایران کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ اسرائیل نے ایران کیخلاف اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کر دیاہے اور کہا کہ آپریشن میں 200 طیاروں نے حصہ لیا جس دوران 500 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے صدارتی آفس، آرمی چیف ، وزراء ، دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیاہے، اس کے علاوہ پارچین ملٹری کمپلیکس اور وزارت انٹیلی جنس کو بھی نشانہ بنایا گیا، تہران پر فضا اور سمندر سے میزائل داغے گئے۔ایران کے سپریم لیڈر خامنہ کی کی رہائشگاہ کے قریب 7 میزائل گرے، ایرانی صدر اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای محفوظ رہے ، پینٹاگون نے ایران کیخلاف آپریشن کو ‘ ایپک فیوری’ کا نام دیاہے۔امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اب تک اسرائیل کی جانب میزائلوں کی تین لہریں فائر کی جاچکی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر تل ابیب سمیت اسرائیل کے کئی شہروں میں میزائل گرنے کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں تاہم اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ ایران کے میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا رہاہے۔ایران کی جانب سے قطر ، بحرین، ابو ظہبی ، کویت اور سعودی عرب میں موجود امریکی فضائی اڈوں پر میزائل داغے گئے ہیں، ایران کے میزائل حملوں کے بعد خلیجی ممالک میں فضائی آپریشن بند کر دیا گیاہے ، متحد ہ عرب امارت میں میزائل کا ملبہ لگنے سے ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اسرائیل کے ایرانی شہر میناب میں لڑکیوں کے سکول پر کیئے گئے حملے میں 85 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے سکول پر شدید بمباری کی گئی جس دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 85 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔ حملے کے وقت سکول میں 170 سے زائد بچیاں موجود تھیں۔ ایران کے صوبے فارس میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 15 شہری شہید ہو گئے ہیں ، اسرائیلی حملے کے وقت جمنزیم کے پارک میں بچے کھیل رہے اور شہری ورزش میں مصروف تھے۔ اسرائیل نے ایران کے شہر ابیک میں بھی اسکول پر اسرائیلی حملہ کر دیاہے، امام رضا اسکول میں متعدد طلبہ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اسرائیلی حکام کاکہنا ہے کہ ایران پراسرائیلی حملے کوامریکی معاونت حاصل ہے،حملے کا منصوبہ کئی ماہ پہلے بنایا گیا تھا،ایران پر حملے کی تاریخ ہفتوں پہلے طے کی گئی تھی،ایران کے خلاف کارروائی کئی دنوں پر محیط ہوسکتی ہے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری فوج اس دن کے لیے تیار تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ایران کے خلاف جنگ ناجائز اور غیر قانونی ہے۔ہماری فوج جارح کو وہ سبق سکھائے گی جس کا وہ حقدار ہے۔ امریکہ نے امریکہ فرسٹ کو اسرائیل فرسٹ میں تبدیل کر دیا ہے جس کا مطلب ہے امریکہ آخری۔ جو بھی اسرائیلی اور امریکی حملوں میں ملوث ہے وہ ایرانی فوج کا جائز ہدف ہے اور جہاں کہیں بھی ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے ہو رہے ہیں وہ ہمارے جائز اہداف ہیں۔ایران کے اقوامِ متحدہ میں مندوب امیر سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ‘بلا اشتعال اور پہلے سے منصوبہ بندی کی تحت ہونے والی جارحیت’ کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ جنوبی ایران کے شہر میناب میں ایک سکول پر دھماکے کے دوران 100 سے زائد بچے ہلاک ہوئے۔ یہ سکول ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ایک اڈے کے قریب واقع ہے، جو حالیہ حملوں کا نشانہ رہا ہے۔ ‘ہلاک اور زخمی ہونے والے معصوم شہریوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ صرف جارحیت نہیں بلکہ جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔’
ایران کے خلاف امریکی اقدامات سے مسلم امہ کو اتحاد کا سنہری موقع مل گیا، مسلم ممالک عسکری اتحاد قائم کریں جس کا مقصد باطل قوتوں کا خاتمہ اور اسلام کا غلبہ ہو۔ ابلیسی اتحادِ ثلاثہ یعنی اسرائیل، امریکہ اور بھارت فلسطین اور عالمِ عرب سے آگے بڑھ کر اب عالمِ عجم پر مختلف طریقوں سے حملہ آور ہے۔ حال ہی میں ایران کو خانہ جنگی میں ملوث کرنے اور ایرانی کرنسی کو بے وقعت کرنے کی سازش کی گئی، جس کا نہ صرف ایرانی قوم مل کر مقابلہ کر رہی ہے بلکہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے بھی ایران کی بھرپور مدد کی۔ مغربی میڈیا کی دوغلی پالیسی کا یہ حال ہے کہ ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرین کی تو بڑے پیمانے پر رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔جبکہ ایرانی حکومت کے حق میں لاکھوں افراد کے مظاہروں کا مکمل بائیکاٹ ہے۔ اْنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اِس بیان کی شدید مذمت کی کہ ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرین جمے رہیں، امریکہ اْن کی بھرپور مدد کرے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ مختلف ممالک میں رجیم چینج کرنا امریکہ کی پالیسی کا اہم ستون ہے۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
ہمارے بچے مت مارو !! وجود پیر 02 مارچ 2026
ہمارے بچے مت مارو !!

طاقت کی خواہش ذہنی بیماری ہے! وجود پیر 02 مارچ 2026
طاقت کی خواہش ذہنی بیماری ہے!

ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملہ وجود پیر 02 مارچ 2026
ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملہ

بیرون ملک بھارتیوں کی غیر قانونی سرگرمیاں وجود هفته 28 فروری 2026
بیرون ملک بھارتیوں کی غیر قانونی سرگرمیاں

گراوٹ ہی گراوٹ وجود جمعه 27 فروری 2026
گراوٹ ہی گراوٹ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر