... loading ...
، لوگ روپڑے
23 متاثرین نے بیانات قلمبندکروادیے، امدادی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، سراسرغفلت کا مظاہرہ کیا گیا، فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوچکا تھا، بلڈنگ کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا، عینی شاہدین
آپ سب شہدا کے لواحقین ہیں چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائے، ہمیں شہادتوں کا افسوس ہے، معاونت چاہتے ہیں،سربراہ جوڈیشل کمیشن جسٹس آغا فیصل کی جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے ملاقات
(رپورٹ: افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ کے تحقیقاتی کمیشن کی پہلی سماعت ہوئی جس میں 23 متاثرین نے بیانات قلم بند کروادیٔے، لوگ بیان دیتے ہوئے روپڑے اور انہوں ںے امدادی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوچکا تھا آگ بجھانے کے لیے جدید آلات ہی نہیں تھے، بلڈنگ کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا، سانحے میں سراسر غلفت کا مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی پہلی سماعت جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے دفتر میں ہوئی۔ اس موقع پر کمیشن کے ممبران اور متاثریں موجود تھے۔ کمیشن کی کارروائی سے قبل شہدا کے لیے دعا کی گئی۔ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے سانحے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ آپ سب شہدا کے لواحقین ہیں۔ چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائے۔ ہمیں شہادتوں کا بہت افسوس ہے۔ ٹریبونل کا مقصد مستقبل میں ایسے واقعات یا جانی نقصانات کی روک تھام ہے۔ مالی نقصان کاازالہ ہوجاتا ہے جانی نقصان کا نہیں ہوتا۔ آپ کے لیے کچھ سوالات تیار کئے ہیں۔ آپ کی معاونت چاہتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو یہاں دیدیں، چاہیں تو ہائی کورٹ آجائیں وہاں بھر دیا جائے۔ بہت سے لواحقین یہاں نہیں ہیں۔ چاہیں گے کہ تمام لواحقین اپنے بیانات دیں۔ تاکہ تمام حقائق تک پہنچنے میں آسانی ہو۔ ہم عوام حکومت سب سے معلومات مانگ رہے ہیں۔ چاہتے ہیں ریسکیو ورکرز تک بھی رسائی ملے۔ تمام معلومات کی بنیاد پر جوابات تیار کرنے ہیں۔جاں بحق شہری عبدالحمید کی والدہ شہناز نے کہا کہ میری بیٹے سے فون پر بات ہوئی کہ رات تک گھر آجائیں گے ساڑھے 10 بجے بات ہوئی تو پتہ چلا آگ لگ گئی ہے بیٹے نے کہا کہ بس نکل رہا ہوں مجھے پتہ چلا کہ جس بچے نے اسے نوکری پر لگوایا تھا اس کو بچانے کے لئے عبد الحمید رک گیا تھا ہمیں ٹکڑوں میں لاش ملی۔جاں بحق شہری کے بھائی عبدالعزیز سے جسٹس آغا فیصل نے پوچھا کہ آپ نے گل پلازہ میں کیا دیکھا؟ عبد العزیز نے بیان میں کہا کہ ساڑھے 10 بجے میں وہاں پہنچا، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی پہنچی تھے ہماری آنکھوں کے سامنے سب کچھ ہورہا تھا۔ جسٹس آغا فیصل نے پوچھا کہ ایمبولینسز موجود تھیں؟ عبد العزیز نے کہا کہ ایمبولینس حادثے کے مقام پرموجود رہیں لیکن اندر کوئی نہیں گیا۔ کمیشن کے سربراہ نے سوال کیا کہ کس چیز سے آگ بجھا رہے تھے؟ عبد العزیز نے جواب دیا کہ پانی یا کیمیکل تھا لیکن آگ نہیں بجھ نہیں رہی تھی آگ پر قابو ہوا تو عمارت گرنا شروع ہوگئی۔ جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ کیا دروازے کھلے تھے؟ عبد العزیز نے کہا کہ لوگ کہہ رہے تھے کہ دروازے بند تھے۔ صدر کہہ رہے کہ دروازے کھلے تھے۔ کمیشن کے سربراہ نے پوچھا آپ نے کیا دیکھا دروازے کھلے تھے یا بند تھے؟ عبد العزیز نے کہا کہ دروازے بند تھے۔شہری زاہد فاروق نے بتایا کہ میرا بھتیجا چرچل اس سانحے میں چلا گیا، متاثرین کے لیے ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے۔ متاثرین کو مختلف جگہوں پر بلایا جاتا ہے۔ 6، 6 گھنٹے تک انتظار کرایا جاتا ہے۔ کمیشن سے درخواست ہے کہ تمام معاملات کو آسان بنایا جائے۔ لواحقین کی داد رسی کے لیے ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولت دی جائے۔نوید کے بھائی جمیل نے کہا کہ اعلانات کیے جاتے تو لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکتا تھا، حادثات کے بعد انتظامیہ کو ہوش آتا ہے۔ دکھانے کے لئے آگ بجھانے کا سامان رکھا جاتا ہے۔ چلانا کسی کو نہیں سکھایا جاتا۔ کسی مارکیٹ میں آگ لگنے کے بعد کیا کرنا ہے کسی کو نہیں پتا۔ راستے تنگ ہوتے ہیں، آگاہی ہی نہیں ہوتی۔ ہماری فائر فائٹر صرف دیواروں پر پانی مارتے رہے۔ کمیشن کی کارروائی ختم ہونے پر 33 شہیدوں کے 23 رشتہ داروں کے بیانات قلمبند کیٔے گئے۔جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ کمیشن کو انتظامیہ کی جانب سے 64 لواحقین کی فہرست فراہم کی گئی ہے، کمیشن کی جانب سے متاثرین کے لیے سوال نامہ تیار کیا ہے، متاثرین سے گزارش ہے کہ سوال نامہ بھرنے کے بعد کمیشن کے سیکریٹریٹ یا ڈی سی ساؤتھ کے آفس میں جمع کرادیں۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...