وجود

... loading ...

وجود

انسان اپنے انجام سے غافل رہتا ہے!

پیر 16 فروری 2026 انسان اپنے انجام سے غافل رہتا ہے!

اونچ نیچ
۔۔۔۔۔
لوگ خدا نہیں ہوتے سب سے بڑی نیکی اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ اس دنیا میں سارااختیار صرف ایک خدا کو حاصل ہے اور
انسان بالکل عاجز اور بے بس ہے۔ پہلا شخص جس نے ایورسٹ پراپنا قدم رکھنے کی سنجیدہ کوشش کی وہ ایک انگریز موریس ولسن تھا ،اس
نے 1934 میں اس کے اوپر چڑھائی کی مگر جس چیز کو اس نے اپنی زندگی کاکلا ئمیکس سمجھا تھا وہ اس کے لیے اینٹی کلا ئمیکس بن گیا۔
موریس ولسن پہلی جنگ عظیم میں ایک سپاہی تھا اس کو دنیا کی ” آخری بلندی ”پر پہنچنے کااتنا زیادہ شو ق تھا کہ اس نے اپنے خاندان کی
کامیاب تجارت کو اس کے اوپر قربان کردیا۔ اس نے اپنا تمام سر مایہ خر چ کرکے ذاتی طورپر ایک سیکنڈ ہینڈ ہوائی جہاز خریدا،وہ برطانیہ
سے ہندوستان تک چھ ہزار میل کاسفر طے کرکے پورنیہ میں اترا۔ اس کو اپنا ہوائی جہاز آگے لے جانے کی اجازت نہیں ملی ،چنانچہ اس
نے اپنا ہوائی جہاز فروخت کر دیا۔ اس کے بعد اس نے دار جیلنگ اور تبت کے راستے سے ایورسٹ کی طرف سفر شروع کر دیا ۔ آخر میں
اس کے پاس ایک چھوٹا خیمہ ، کچھ چاول ، کیمرا اور چنددوسری چیزیں باقی رہ گئیں، تاہم وہ اوپر چڑھتا رہا ،وہ کامیابی کے ساتھ 19500 فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا ۔21 اپریل 1934 کو اس کی 36 ویں سالگرہ تھی اس کا منصوبہ تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس
تاریخی دن کو ایورسٹ کی چوٹی پر کھڑا ہواس نے اپنی ڈائری میں چند دن پہلے یہ الفاظ لکھے ” صرف تیر ہ ہزار فٹ جانا اور باقی ہے، مجھے
یہ واضح محسوس ہورہاہے کہ میں21 اپریل 1934 کو چوٹی پر پہنچ جائوں گا”۔ ان سطروں کو لکھنے کے بعد ہمالیہ کا سخت طوفان اور موسم کی
شدت اس کی راہ میں رکاوٹ بن گئے وہ مجبور ہوگیا کہ پیچھے لوٹے۔ چنانچہ وہ اتر کر نیچے آگیا، پھر اس کے بعد اس کودوبارہ اوپر چڑھنا
نصیب نہ ہوا ۔اس کے بعد اس کے ساتھ کیا پیش آیا اس کا حال کسی کو معلوم نہیں۔ ایک سال بعد جب تن زنگ نارگے ایوریسٹ پراوپر
چڑھ رہا تھا کہ اس کو ایک مقام پر موریس ولسن کی لاش ملی اور اس کے ساتھ اس کی ڈا ئر ی بھی جس کا آخری جملہ و ہ تھا جو آپ پڑھ چکے ہیں ۔
یہ ہی کہانی بدلی ہوئی صورت میں ہر آدمی کی کہانی ہے۔ ہر آدمی یہ ہی سمجھتا ہے کہ وہ کامیابی کی چوٹی پرپہنچنے کی طرف بڑھ رہاہے ،
حالانکہ حقیقت اس کے بر عکس ہوتی ہے ۔یہاں ہر آدمی صرف ایک ایسی منزل کی جانب چلا جارہا ہے جہاں موت کے سوا کوئی دوسری

چیز نہیں جو اس کا استقبال کرنے کے لیے موجود ہو ۔ سکندر اعظم نے بڑی بڑی فتو حات کیں مگر جب آخروقت آیا تو اس نے کہا ” میں
دنیا کو فتح کرنا چاہتا تھا مگر موت نے مجھ کو فتح کرلیا”۔ نپو لین بونا پارٹ کے آخری احساسات یہ تھے ” انسان کی زندگی اگریہ ہی ہے جو
مجھ کو ملی تو یقینا انسانی زندگی ایک بے معنی چیز ہے کیونکہ اس کاانجام مایوسی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ” ۔ ہارون الرشید بہت بڑی
سلطنت کا مالک تھا مگر آخر عمر میں اس نے کہا ”میں نے بے حد غم اور فکر کی زندگی گزاری ہے، زندگی کا کوئی دن ایسا نہیں جو میں نے بے
فکری کے ساتھ گزارا ہو،اب میں موت کے کنارے پر ہوں، جلد ہی قبر میرے جسم کو نگل لے گی ۔ یہ ہی ہر انسان کا آخری انجام ہے مگر
ہرانسان اپنے انجام سے غافل رہتاہے ”۔
خلیفہ منصور عباسی کی موت کا وقت آیا تو اس نے کہا ” اگر میں کچھ دن اور زند ہ رہتا تو اس حکومت کو آگ لگا دیتا جس نے باربار مجھے
سچائی سے ہٹادیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک نیکی اس ساری حکومت سے بہتر ہے ”31 اکتوبر 1984 کو صبح سوا نو بجے تھے، نئی دہلی میں
وزیراعظم ہندوستان کی سر کاری رہائش گاہ میں حسب معمول پولیس اور اسٹاف کی سر گرمیاں اپنے شباب پر تھیں، پیشگی اپائٹمنٹ کے
مطابق وسیع اور شاندار لان میں پیٹرا سٹیو ف اپنی پارٹی کے ساتھ آچکے تھے ۔وہ وزیراعظم اندرا گاندھی پر ایک فلم بنارہے تھے ،
وزیراعظم اپنے وقت پر اپنے کمرے سے برآمد ہوئیں وہ لان میں داخل ہونے ہی والی تھیں کہ گولیوں کی آواز سنائی دینے لگی۔
مسزاندراگاندھی کی حفاظتی پولیس کے دو مسلح جوانوں نے اچانک ان پر حملہ کردیا ایک نے پستول سے فائر کیا دوسرے نے اپنے اسٹین
گن کی 20 گولیاں ان کے اوپر خالی کردیں خون میں لت پت اندرا گاندھی کوئی آخری جملہ نہ بول سکیں وہ بے ہوش حالت میں
اسپتال میں لے جائی گئیں، صرف اس لیے کہ ڈاکٹر ان کی طبعی موت کاآخری اعلان کرسکیں۔ اس سلسلے میں اخبارات میں جور رپورٹیں
شائع ہوئیں ان میں سب سے زیادہ عبرت انگیز پیٹراسٹینوف کا واقعہ تھا۔ مسٹر اسٹینوف ان کے لان میں بیٹھے ہوئے تھے وہ ان سے
انٹرویو کے منتظر تھے، انہوں نے کہا کہ میں ان سے یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ واحد اولاد ہونے کے انہوں نے کس طرح اپنے اکیلے پن کے
ساتھ نباہ کیا ،عین اسی وقت اسٹینوف نے موت کی آواز سنی۔کوئی آدمی اپنے وقت سے پہلے نہیں مرتا لیکن اپنی ساری عمر اس کے پاس
اس وقت کے لیے سو چنے کا وقت ہی نہیں ہوتا، اس وقت سے پہلے آپ اپنے تما م فیصلوں کے مالک خود ہوتے ہیں اور اس وقت کے
بعد آپ صرف کٹہر ے میں کھڑے ہوئے مجرم کی مانند ہوتے ہیں، جسے اپنے ہر کیے کا حساب دینا ہوتاہے ۔
آپ آخری وقت تک یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ آپ کی زندگی کی کہانی آپ کی عین مر ضی کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے لیکن اصل
میں حقیقت اس کے بالکل عکس ہوتی ہے ،یاد رہے کہ وقت پر آپ کی صرف زندگی ختم ہوتی ہے آپ کا کردار نہیں مرتا بلکہ وہ آپ کے
مرنے کے بعد بھی زندہ رہتا ہے ۔آج غلام محمد ، اسکندر مرزا، ایوب خان، یحییٰ خان ، ضیاالحق کو مرے سالوں بیت چکے ہیں لیکن ان کے
کردارآج بھی ہم سب میں زندہ ہیں کیونکہ کردار کبھی نہیں مرتے ۔ اور یہ ایک نسل سے دوسری نسل خود بخود منتقل ہوتے رہتے ہیں ۔ اسی
لیے ہمارے آج کے کرداروں کے کرداربھی کبھی نہیں مریں گے۔ لہٰذا اس وقت سے پہلے جب آپ کے پاس وقت نہ رہے آپ اپنے
کردار کو تبدیل کر سکتے ہیں، آج آپ کے پاس وقت ہے آپ لوگوں کی دعائیں لے سکتے ہیں ۔ان کی زندگیاں تبدیل کرسکتے ہیں۔
اپنے کردار کو یادگار اور لافانی بناسکتے ہیں تاکہ نسل در نسل آپ کے لیے دعائوں کاسلسلہ جاری رہے۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آنے
والے وقت میں آ پ کا ذکر کس طرح سے ہو ۔ لوگ آپ کو کس طرح سے یاد کریں۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
جدید دور کا پاکستان اورقائداعظم کے نظریہ ٔ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط وجود پیر 16 فروری 2026
جدید دور کا پاکستان اورقائداعظم کے نظریہ ٔ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط

امریکہ میں بھارتی دہشت گردی وجود پیر 16 فروری 2026
امریکہ میں بھارتی دہشت گردی

انسان اپنے انجام سے غافل رہتا ہے! وجود پیر 16 فروری 2026
انسان اپنے انجام سے غافل رہتا ہے!

بنگلہ دیش کا فیصلہ وجود اتوار 15 فروری 2026
بنگلہ دیش کا فیصلہ

عمران خان کا مقدمہ وجود اتوار 15 فروری 2026
عمران خان کا مقدمہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر