... loading ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ
نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد
دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ نے غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی، جبکہ حیران کن طور پر اسی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو مقدمے میں نامزد بھی کردیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ حیدرآباد کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ سکھر نے مخبرِ خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کے دفتر پر ریڈ کی۔ کارروائی کے دوران ایک ایسی گاڑی برآمد کی گئی جسے کسٹمز حکام نے نان کسٹم پیڈ قرار دیتے ہوئے فوری تحویل میں لے لیا۔ کسٹمز حکام کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کا فرانزک معائنہ کرایا گیا جہاں اس کا چیسس نمبر جعلی نکلا، جس کے بعد جلد بازی میں مقدمہ الزام نمبر 01؍2026 درج کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ گاڑی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر فصیح الرحمن کے زیر استعمال تھی، اسی بنیاد پر انہیں بھی نامزد کردیا گیا۔ تاہم اس کارروائی نے کئی قانونی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ قانونی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری افسران کو مخصوص ایس او پیز کے تحت سرکاری ڈیوٹی میں ایسی گاڑیوں کے استعمال کی اجازت حاصل ہوتی ہے تو پھر کسٹمز حکام نے کس قانون کے تحت ایک سرکاری دفتر میں داخل ہوکر گاڑی ضبط کی اور براہ راست ایک گریڈ افسر کے خلاف مقدمہ درج کردیا؟۔یہ معاملہ محض اسمگلنگ کا نہیں بلکہ ادارہ جاتی اختیار کے استعمال اور ممکنہ تجاوز کا بھی بنتا جارہا ہے۔ ادھر حالیہ دنوں میں این سی سی آئی اے سکھر پہلے ہی تنازعات کا مرکز بنا ہوا ہے۔ چند روز قبل نوٹس پر طلب کیے گئے تین افراد کو مبینہ حبسِ بے جا میں رکھنے پر مقامی مجسٹریٹ نے خود دفتر پر چھاپہ مارا تھا اور تین میں سے دو افراد کو بازیاب کرالیا تھا، جس کے بعد ادارے کی کارکردگی اور نگرانی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اتنی بڑی کارروائی کے باوجود دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت خاموش ہے۔ این سی سی آئی اے حکام سے متعدد بار رابطہ کیا گیا جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ حیدرآباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر امجد حسین راجپر سے بھی موقف لینے کی کوشش کی گئی، تاہم کسی بھی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ مبصرین کے مطابق یہ واقعہ صرف ایک گاڑی کی ضبطگی نہیں بلکہ وفاقی اداروں کے درمیان اعتماد کے فقدان اور قانونی حدود کے تعین کا امتحان بن چکا ہے، جس کے اثرات آئندہ کارروائیوں اور تحقیقات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...