... loading ...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟
میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ارب دیں گے، پی ٹی آئی حکومت کو خراب کرنیکیلئے آپریشن کرتے ہیں،امن جرگہ سے خطاب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دعوت ملی ہے، ملاقات میں صوبے کے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا، اس کے علاوہ تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر بھی رائے لوں گا۔ خیبرامن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ بارڈرز کی حفاظت سکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے، ہمارے گھروں تک پہنچنے سے پہلے 50؍50 چیک پوسٹیں ہیں، وہ سب کراس کے ہمارے گھروں تک پہنچتے تو آپ ہمیں گھروں سے نکالتے ہو جو سرسر زیادتی ہے، جب دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچ گئے تو ڈرون اٹیک اور جیٹ طیاروں کی بمباری شروع کردی اس بمباری میں ایک ایک گھر کے 21؍21 بے گناہ لوگ شہید ہوئے۔سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ جب معصوم لوگ شہید ہوتے ہیں تو عسکری جرگے کو لائیو دکھانے والا میڈیا ہمارے ان معصوم شہیدوں کو دہشتگرد بنا کر دکھاتا ہے، آپ گواہی دیتے ہو وہ اکیس لوگ بے گناہ تھے؟ ان میں ایک معصوم بچی بھی شہید ہوئی یہاں کے لوگوں نے جب احتجاجاً اس کی لاش ان کے سامنے رکھی تو انہوں نے ان پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھی گولیاں چلائیں اور پانچ لوگ وہاں شہید ہوئے، یہ سب آپریشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے کیا جارہا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ تھا یہ آپریشن کریں گے اس لیے میں نے ان کو کہا کہ آپ مجھے یا پی ٹی آئی حکومت کو خراب کرنے کے لیے آپریشن کرتے ہیں تو یاد رکھو وہاں برفباری پڑنے والی ہے، پہلے انہوں نے مجھے سمگلر اور پھر دہشتگرد کا بیانیہ بنایا جب ان دونوں بیانیوں میں میرے پختونوں نے انہیں شکست دی تو انہوں نے آپریشن کا سہارا لیا، لوگوں کو گھروں سے نکالا، جب برف باری میں لوگ پھنس گئے اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے ان پر لعن تعن ہونے لگی تو انہیں لگا کہ اب خراب ہورہے ہیں انہوں نے ایک کارٹون کے ذریعے پریس ریلیز جاری کی کہ وہاں سے لوگ خود اپنی مرضی سے نکلے۔وزیراعلیٰ کا دعویٰ ہے کہ آپریشن کے حوالے سے بننے والی 24 رکنی کمیٹی میں آئی جی ایف سی اور کورکمانڈر شامل تھے، ان کی سربراہی میں کمیٹی بنی وہ اس سارے پراسس سے باخبر تھے، ان کی یہ پریس ریلیز اپنے ہی آئی جی ایف سی اور کور کمانڈر کے خلاف عدم اعتماد تھی، میں نے ان کو کہا کہ پریس ریلیز واپس لے کر معافی مانگو ورنہ کل تمہارے ہی کور کمانڈر اور آئی جی ایف پر لوگ آئندہ اعتماد نہیں کریں گے انہوں نے بات نہیں مانی، وفاق نے ماضی میں آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کیے، میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کے لیے 100 ارب روپے دیں گے، تمام قبائلی اضلاع جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...