... loading ...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس
سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تیاری کو سراہا ،یادگارِ شہداء پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں اور جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی تربیتی جنگی مشقوں اسٹیڈ فاسٹ ریزولوو کا بھی مشاہدہ کیا، جن میں ڈرونز، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرانک وارفیٔر اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تیاری کو سراہا۔جوانوں سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کے لئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ مسلح افواج مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں، دور حاضر میں جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے، مستقبل میں ٹیکنالوجیکل جنگی صلاحیت جسمانی تدابیر کی جگہ لیں گے، ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ذہنی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج تیزی سے جدید ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں، جس میں انوویشن اور انڈیجینائزیشن بنیادی ستون ہوں گے۔بعدازاں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب کا افتتاح کیا۔ روہی ای اسکلز لرننگ ہب جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ معیاری تعلیم اور کردار سازی کے لیے پاک فوج کا عزم برقرار ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی مینٹیننس، انڈیجینائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد پر کمانڈر بہاولپور کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...