... loading ...
متاثرہ عمارت کے اطراف میں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیے گئے
دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے،ڈی سی
(رپورٹ: افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچنگ آپریشن اور ملبہ اٹھانے کا کام مکمل بند کردیا گیاہے، انتظامیہ نے متاثرہ عمارت کو کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حوالے کر دیا ہے تاکہ ماہرین ڈیمولیشن سے متعلق فیصلہ کریں جبکہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازا کو سیکیور کیا ہے، فی الحال سیل نہیں کیا۔دکان داروں کا سامان بھی اندر موجود ہے، دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد74ہوگئی ہے، جبکہ 49 افراد کی تلاش اب بھی معمہ بنی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ عمارت کے اطراف میں حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔عمارت کو گرین شیڈ لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کر کے علاقے میں نگرانی جاری ہے۔لاپتہ افراد کی شناخت کے لیے 55 سے زائد افراد کے ڈی این اے سیمپلز لیے گئے ہیں۔ اب تک 24 افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، جن میں 17 افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی گئی ہے جبکہ 7 افراد کی شناخت فوری طور پر کی گئی تھی۔تاہم، کچھ باقیات کا ڈی این اے سیمپل ملنا مشکل ہے، جس کے باعث ان کی شناخت میں وقت لگنے کا امکان ہے۔انتظامیہ کے مطابق متاثرہ عمارت کے ملبے کو مکمل طور پر ہٹانے یا منہدم کرنے کے حوالے سے فیصلہ ایس بی سی اے کے ماہرین کریں گے۔حکام نے عوام اور اہل خانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کی مکمل پابندی کریں اور متاثرہ علاقے میں غیر ضروری طور پر داخل نہ ہوں۔ڈپٹی کمشنر ڈی سی)جنوبی جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گل پلازا میں کوئی غیر متعلقہ شخص داخل نہ ہو، اس لیے اس کو کورڈن آف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ فیملی کا شخص اگر اندر جانا چاہے تو ہم اسے محفوظ طریقے سے لے کر جائیں گے، ہم نے گل پلازا کو سیکیور کیا ہے، سیل نہیں کیا۔جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ دکان داروں کا سامان بھی اندر موجود ہے، دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پشاور سے 2 لاپتا افراد کے ورثا بھی کراچی پہنچے ہیں، جنہیں کل ڈی این اے کے لیے سول اسپتال بلایا ہے۔حکام کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں، غفلت اور لاپرواہی کے تمام پہلو سامنے لائے جائیں گے کہ آگ لگنے کے بعد بھی دروازے کیوں نہیں کھولے گئے۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...