وجود

... loading ...

وجود

امریکا کے وینزویلا پرفضائی حملے، امریکی فوجی صدر مادورو اور اہلیہ کو بیڈروم سے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے

اتوار 04 جنوری 2026 امریکا کے وینزویلا پرفضائی حملے، امریکی فوجی صدر مادورو اور اہلیہ کو بیڈروم سے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے

کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے، اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب، آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا
امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے تھے،روس ایران سمیت مختلف ممالک کی حملے کی مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں اور اِس دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر کے بیرون ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کا حکم دیا تھا جس کے بعد دارالحکومت کراکس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے وینزویلاکے دارالحکومت کراکس اور کئی ریاستوں پر فضائی حملے کردیے ہیں جس میں ملک کی اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینیزویلا پر حملوں کا حکم دے دیا ہے۔ دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے سنے گئے۔ شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 چینوک کو بھی اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد امریکی دھمکیوں کے حوالے سے جنگ کے شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور آسمان میں دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کراکس میں ہفتہ تین جنوری کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریبا دو بجے کم از کم سات دھماکوں اور نچلی پرواز کرتے طیاروں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد وینزویلا کی حکومت نے امریکہ پر متعدد ریاستوں میں شہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی گرفتاری امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے انجام دی۔امریکی اسپیشل فورس کے اہلکار وینزویلا کے صدر کے کمرے میں داخل ہوگئے تھے،وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو امریکی فورسز نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے تھے۔اس بات کا دعویٰ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دو معتبر اور مستند ذرائع کے حوالے سے کیا جو اس واقعے سے واقف ہیں۔ان ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا کہ امریکی فوجی کمرے میں داخل ہوئے تھے تو وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ سو رہے تھے۔یہ گرفتاری امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے انجام دی اور امریکی حکام کے مطابق اس کارروائی میں کسی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے ایجنٹس بھی اس خصوصی آپریشن کے دوران موجود تھے اور منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ مادورو کو نیویارک منتقل کیا جائے تاکہ وہ مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں مقدمے کا سامنا کریں۔ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے طویل عرصے تک مادورو کے خلاف قانونی اور خفیہ تحقیقات کیں تاکہ اس وقت کی کارروائی کو درست قانونی بنیاد فراہم کی جا سکے۔امریکی محکمہ دفاع نے اس حوالے سے تبصرے کے لیے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی درخواست وائٹ ہاس کو بھیج دی، تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اس دوران امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے کراکس میں دھماکوں سے قبل جاری فوجی سرگرمی کے پیش نظر امریکی کمرشل پروازوں کے لیے وینزویلا کی فضائی حدود بند کر دیں۔کراکس میں ان دھماکوں کے بعد مختلف علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ 21 سالہ دفتری ملازم کارمن ہڈالگو نے کہا، ساری زمین لرز اٹھی، یہ خوفناک تھا۔ ہم نے دھماکے اور طیاروں کی آوازیں سنیں۔ یوں لگا جیسے ہوا ہمیں ٹکرا رہی ہو۔ وہ سالگرہ کی تقریب سے واپس آتے ہوئے اپنے دو رشتہ داروں کے ساتھ تیزی سے چل رہی تھیں۔حکومتی بیان میں صدر نکولاس مادورو کے حامیوں سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی گئی۔ بیان میں کہا گیا، لوگ سڑکوں پر نکل آئیں… حکومت ملک کی تمام سماجی اور سیاسی قوتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ متحرک ہوں اور اس سامراجی حملے کی مذمت کریں۔بیان کے مطابق صدر مادورو نے تمام قومی دفاعی منصوبوں پر عملدرآمدکا حکم دیا اور بیرونی خلل کی حالت نافذ کر دی۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی فوج حالیہ دنوں میں مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ جمعے کے روز وینزویلا نے کہا تھا کہ وہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف امریکہ کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔کراکس میں مقیم صحافی وینیسہ سلوا نے اپنی کھڑکی سے دھماکے کا منظر دیکھا۔ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز بہت گونج دار جس سے ان کا گھر لرزنے لگا۔ وینیسہ نے بتایا کہ کاراکس ایک وادی میں واقع ہے، اس لیے آواز پورے شہر میں گونجتی رہی۔میرا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا اور ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ میں خوفزدہ تھی کہ دھماکے بہت قریب محسوس ہو رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ اب شہر میں خاموشی ہے، لیکن لوگ ایک دوسرے کو پیغامات بھیج کر خیریت دریافت کر رہے ہیں۔ان کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ انھوں نے آسمان سے کچھ گرتے دیکھا اور دس سیکنڈ بعد ایک زور دار دھماکہ سنائی دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی حملے میں وینیزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیزکے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے ،دوسری جانب امریکی میرینز کی وینیزویلا کے اندر زمینی کارروائیوں کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وینزویلا پر حملوں سے قبل امریکی صدر فلوریڈا میں اپنی مار-اے-لاگو رہائش گاہ پر تھے جہاں انہوں نے 2 جنوری کی شام کو قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ دی۔اس بریفنگ میں صدر کی متعدد اعلی مشیران کے ساتھ طویل بات چیت رہی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکا وینیزویلا میں آپریشن کر رہا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے کامیابی کے ساتھ وینزویلا اور اس کے رہنما صدر نکولس مادورو کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے۔ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔ مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ آج صبح 11 بجے مار اے لاگو میں پریس کانفرنس ہو گی۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ! صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ۔یہ اعلان امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات میں ایک غیر معمولی پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ ٹرمپ نے کہا کہ مزید معلومات پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر مادورو اور اہلیہ کو حراست میں لینے کا آپریشن کیا ہے ریپبلکن سینیٹر مائیک لی نے تصدیق کی ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ امریکہ میں فوجداری الزامات پر مقدمے کا سامنا کریں گے۔ یہ تصدیق سینیٹر مائیک کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ فون کال کے بعد سامنے آئی ہے۔سینیٹر لی نے کہا کہ روبیو کا خیال ہے کہ اب جبکہ مادورو امریکی تحویل میں ہیں تو وینزویلا میں مزید کوئی کارروائی متوقع نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکی حملے ان افراد کے تحفظ اور دفاع کے لیے کیے گئے تھے جو گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کر رہے تھے۔اس سے قبل لی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں یہ جاننے کا منتظر ہوں کہ جنگ کے اعلان یا فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت کے بغیر اس اقدام کو آئینی طور پر کس چیز سے جواز فراہم کیا جا سکتا ہے۔وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے ملک بھر میں فوجی دستوں کی فوری تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ہسپانوی زبان میں اپنے ایک ویڈیو خطاب کے دوران وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے کہا ہے کہ وینزویلا کو اپنی تاریخ کی اب تک کی بدترین جارحیت کا سامنا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو کر مزاحمت کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وینزویلا صدر مادورو کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلح افواج کو ملک بھر میں تعینات کر رہا ہے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ انھوں نے ہم پر حملہ کیا ہے، لیکن وہ ہمیں زیر نہیں کر سکیں گے۔وینزویلا کے وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو نے کہا ہے کہ حکومت ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔وینزویلا کے وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا غیر ملکی فوجی دستوں کی موجودگی کے خلاف مزاحمت کرے گا۔تیزی سے بدلتی صورتحال کے بیچ وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت کو صدر نکولس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلوریس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت دونوں کے لیے پروف آف لائف (یعنی زندہ ہونے کا ثبوت) فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ امریکہ کے فضائی حملوں میں ملک کے مختلف مقامات پر فوجی اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ امریکہ نے وینزویلا کی سرزمین پر فضائی حملے کیے ہیں اور دعوی کیا تھا کہ صدر نکولاس مادورو کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملے زیادہ تر فوجی اڈوں، ہوائی اڈوں، مواصلاتی تنصیبات اور بندرگاہوں کو نشانہ بناتے رہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈا نے ایکس پر لکھا کہ یہ وینزویلا کے لیے نیا سویرا ہے اور مادورو اپنے جرائم کا حساب دیں گے۔وینزویلا کی نائب صدر روڈریگز نے مطالبہ کیا کہ امریکہ فوری طور پر زیر حراست صدر کی زندگی کا ثبوت فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا، ہمیں نہیں معلوم کہ صدر نکولاس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلوریس کہاں ہیں۔امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی فوج کے خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے اپنی حراست میں لیا ہے۔ڈیلٹا فورس امریکی فوج کا اعلی ترین انسدادِ دہشت گردی یونٹ سمجھا جاتا ہے، جو انتہائی خفیہ اور حساس کارروائیوں میں مہارت رکھتا ہے۔امریکہ نے ڈیلٹا فورس کو وینزویلا کے دارالحکومت کے قلب میں بھیج کر صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا ہے، یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔اس کے قریب ترین موازنہ سنہ 1989 میں پاناما کے فوجی رہنما مانوئل نوریگا کی گرفتاری ہے، جو خصوصی امریکی فوجی دستوں کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔ان دونوں رہنماں نے حالیہ متنازعہ انتخابات میں کامیابی کا دعوی کیا تھا، دونوں پر امریکہ نے منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا، اور دونوں کے خلاف کارروائی سے قبل امریکہ نے بڑے پیمانے پر فوجی تیاری کی تھی۔تاہم نوریگا کی گرفتاری ایک مختصر اور فیصلہ کن جنگ کے بعد ہوئی تھی، جس میں پاناما کی افواج جلد ہی شکست کھا گئیں۔نوریگا نے ویٹیکن کے سفارتخانے میں پناہ لی، جہاں وہ 11 دن تک مقیم رہے۔بالآخر انھیں نفسیاتی جنگ کے ذریعے باہر آنے پر مجبور کیا گیا، خاص طور پر بلند آواز میں راک موسیقی بجا کر، جس میں دی کلاش، وین ہیلن اور یو2 کے گانے شامل تھے۔بعد ازاں انھیں امریکہ لے جایا گیا، جہاں وہ منشیات کے جرائم میں مجرم قرار پائے۔نکولس مادورو کی گرفتاری کی کارروائی کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، لیکن بظاہر یہ ایک اور بھی زیادہ پرخطر اور وسیع آپریشن تھا، جس میں صدر اور ان کی اہلیہ کو روایتی زمینی افواج کو داخل کیے بغیر ہی ڈیلٹا فورس نے نکال لیا۔ان کا مستقبل غیر واضح ہے، لیکن غالب امکان یہی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ امریکی جیل میں ہی موجود ہوں گے۔کولمبیا اور کیوبا کی حکومتوں نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کولمبیا کی حکومت وینزویلا میں حالیہ گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی دھماکوں اور غیر معمولی فضائی سرگرمیوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے، اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کو باعثِ تشویش سمجھتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کولمبیا کا مقف خطے میں امن قائم رکھنے پر مبنی ہے اور ہم فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ تمام فریقین سے مطالبہ ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو تصادم کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں۔دوسری جانب کیوبا کے صدر میگل ڈیازکینل نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر حملے کو جرائم پر مبنی حملہ قرار دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے امن زون کو بری طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بہادر وینزویلائی عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے۔کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وینزویلا کی سرحد پر فوجی دستے تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اقدام ان امریکی حملوں کے بعد کیا گیا، جن کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے نتیجے میں وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کو گرفتار کر لیا گیا۔پیٹرو نے واشنگٹن کی کارروائیوں کو لاطینی امریکہ کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں


قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پاکستان کے چیلنجز پرریاست کے ساتھ ہیں،عمران خان وجود - اتوار 26 اپریل 2026

تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...

قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پاکستان کے چیلنجز پرریاست کے ساتھ ہیں،عمران خان

پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت وجود - اتوار 26 اپریل 2026

پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...

پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت

حکومت کاایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھنے کا اعلان وجود - اتوار 26 اپریل 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...

حکومت کاایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھنے کا اعلان

دہشت گرد اسرائیل کے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے، 12 فلسطینی شہید وجود - اتوار 26 اپریل 2026

متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...

دہشت گرد اسرائیل کے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے، 12 فلسطینی شہید

ایران کی مزید ناکہ بندی،نیا بحری بیڑا پہنچنے والا ہے،امریکاکا اعلان وجود - هفته 25 اپریل 2026

ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،یہ امریکی جنگ نہیں، آبنائے ہرمز سے بڑا فائدہ ایشیا اور یورپی ممالک کو ہے،بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے،امریکی وزیر دفاع ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں، معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے ...

ایران کی مزید ناکہ بندی،نیا بحری بیڑا پہنچنے والا ہے،امریکاکا اعلان

دہشت گرد ہماری امن کوششوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،صدرمملکت، وزیراعظم وجود - هفته 25 اپریل 2026

دہشت گردی کے ناسور کیخلاف سکیورٹی فورسز کیقربانیاں قابلِ فخر ہیں، وزیر داخلہ ضلع خیبر میںخوارج کی ہلاکتوں اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی...

دہشت گرد ہماری امن کوششوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،صدرمملکت، وزیراعظم

پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک جاری رہا تو ہر قسم کی مصالحت ختم کردیں گے، سہیل آفریدی وجود - هفته 25 اپریل 2026

پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں قومی مفاد کو مقدم رکھا ، ذمہ دار سیاسی رویے کا مظاہرہ کیاوفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملک ک...

پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک جاری رہا تو ہر قسم کی مصالحت ختم کردیں گے، سہیل آفریدی

آئی ایم ایف بورڈ سے قرض کیلئے اگلی قسط کی منظوری متوقع وجود - هفته 25 اپریل 2026

عالمی مالیاتی ادارہ نے 4 مئی کیلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کیلئے 1۔2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی،وزارت خزانہ حکام وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی ا...

آئی ایم ایف بورڈ سے قرض کیلئے اگلی قسط کی منظوری متوقع

آبنائے ہرمز ،بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو اڑا دیں،ڈونلڈ ٹرمپ کاا مریکی نیوی کو حکم وجود - جمعه 24 اپریل 2026

امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...

آبنائے ہرمز ،بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو اڑا دیں،ڈونلڈ ٹرمپ کاا مریکی نیوی کو حکم

ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں وجود - جمعه 24 اپریل 2026

ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...

ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں

ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی گینگ کوجلد گرفتار کرلیا جائیگا، آئی جی سندھ وجود - جمعه 24 اپریل 2026

ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...

ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی گینگ کوجلد گرفتار کرلیا جائیگا، آئی جی سندھ

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم وجود - جمعه 24 اپریل 2026

چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم

مضامین
دوڑتا ہوا سایہ وجود اتوار 26 اپریل 2026
دوڑتا ہوا سایہ

لبنان: راحت اور بربادی کے درمیان وجود اتوار 26 اپریل 2026
لبنان: راحت اور بربادی کے درمیان

پاکستان اور خوراک کاضیاع وجود اتوار 26 اپریل 2026
پاکستان اور خوراک کاضیاع

مودی سرکار کی کشمیری طلبہ پر پرتشدد کارروائیاں وجود اتوار 26 اپریل 2026
مودی سرکار کی کشمیری طلبہ پر پرتشدد کارروائیاں

پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ وجود هفته 25 اپریل 2026
پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر