... loading ...
پوائنٹ آف سیل کا کالا قانون واپس نہ لیا گیا تو 16 جنوری سے آغاز کرینگے، ملک بھر کے تمام چوراہے اور کشمیر ہائی وے کو بند کردیا جائے گا،وزیراعظم ہماری شکایات دور کریں، صدر
آبپارہ چوک سے ایف بی آر دفتر تک احتجاجی ریلی،شرکاء کو پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، کرپشن کے خاتمہ کے لئے سزائے موت کا بل پاس کیا جائے،تاجر رہنماؤں کاخطاب
آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد نے حکومت کو پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور ڈی چوک پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کی جانب سے پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کی تنصیب کے خلاف آبپارہ چوک سے ایف بی آر دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کرتے ہوئے کہا کہ اگر پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کا کالا قانون واپس نہ لیا گیا تو 16 جنوری سے ملک بھر کے تمام چوراہے اور کشمیر ہائی وے کو بند کردیا جائے گا۔ریلی میں اسلام آباد؍ راولپنڈی کے تاجر نمائندوں اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکا کو مقامی ہوٹل سے پہلے پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا۔تاجروں نے ریلی روکنے پر اسی جگہ بھر پور احتجاج کیا، جلسہ سے وفاقی دارالحکومت کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔اس موقع پر انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے سزائے موت کا بل پاس کیا جائے، آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سالانہ ترپن ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے جس میں سب سے زیادہ حصہ ایف بی آر کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کرپٹ مافیا نے تاجروں کی طرف رخ کر لیا ہے اور پی او ایس چھوٹی چھوٹی دکانوں پر لگانے کے لئے رشوت کا بازار گرم کر دیا گیا ہے، کروڑوں روپے کے قانونی طور پر امپورٹڈ ٹائر اٹھا کر آدھے واپس کئے ہیں باقی کریٹ مافیا نے آپس میں تقسیم کرلیے ہیں۔ وقت آئے گا ہم ان ٹائروں کا حساب لیں گے۔اجمل بلوچ نے کہا کہ ایف بی آر کے ہزاروں ملازمین کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں ان کی انکوائری کرائی جائیں، دفاتر میں کام کرنے والے چپڑاسیوں کے پاس بھی ایک ایک کروڑ کی گاڑی ہے، کسٹم حکام نے 26 ہزار نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی ہیں جو بیورو کریسی اور ان کے رشتہ داروں کے استعمال میں ہیں۔تاجر تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ایف بی آر نے اگر اسلام آباد میں کسی بھی جگہ یا چھوٹے دکاندار کو پی او ایسں لگایا یا سیل کیا تو بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلا احتجاج 16 جنوری کو ہوگا۔اجمل بلوچ نے کہا کہ اگر یہ کالا قانون واپس نہ لیا گیا تو اسلام آباد کے تاجر شاہراہ کشمیر بند کرکے زیرو پوائنٹ پر دھرنا دیں گے پھر بھی ایف بی آر کے ظلم و ستم جاری رہے تو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کی کال دی جائے گی اور ڈی چوک میں مظاہرہ ہوگا۔انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ تاجروں کو ایف بی آر کی کرپش اورظلم سے نجات دلائیں۔
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...
اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،ہمیں صبح کال آئی آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کیلئے بھیج دیں ، ہم نے کہا ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کرینگے، ڈاکٹر برکی کو بھیجنے سے منع کردیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میر...
(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل...
سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا پراپیگنڈا کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ بانی کی آنکھ میں انجکشن لگنا تھا سب کا مشورہ تھا کہ ہسپتال لے جائیں، نیوز کانفرنس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا بھی پراپیگنڈا ...
فلسطینی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا ہے، دفترخارجہ عالمی برادری ان خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے،مشترکہ بیان پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں ک...
ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے،پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی سے ملاقات کروائی جائے،اراکین کی پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر نعرے بازی جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جان...
، لوگ روپڑے 23 متاثرین نے بیانات قلمبندکروادیے، امدادی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، سراسرغفلت کا مظاہرہ کیا گیا، فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوچکا تھا، بلڈنگ کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا، عینی شاہدین آپ سب شہدا کے لواحقین ہیں چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائے، ہمیں شہادتوں ...
وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹرز شدید دباؤ کا شکار ہیں،شہزاد اعوان ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے اخراجات میں براہِ راست اضافہ ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت ردعمل دیتے...
چیف آف ڈیفنس فورسز کی اماراتی مشیر سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات دونوں رہنماؤںکا خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کیلئیمسلسل رابطوں پر زور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سل...
شمالی غزہ میں خیمہ بستی پر حملے میں6جبکہ جنوبی حصے میں ایک اور حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے حماس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں مبینہ اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیل ڈیفنس فورسز غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 11 فلسطین...
کوئی بھی سرکاری بل پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی سے پیشگی مشاورت اور منظوری لازمی قرار دے دی ،فیصلہ ایوان صدر سے بعض بلز کی واپسی کے بعد کیا گیا،میڈیا رپورٹس شیری رحمان کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کرے گی، پہلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا...
شاہراہ دستور مکمل بند ،پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری،ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں عمران کا کوئی علاج شروع نہ کیاجائے ،ترجمان پی ٹی آئی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نیعمران کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف شام...