... loading ...
مخصوص طبقہ قوم کو تقسیم کرکے ملک پر قابض ہے، نوجوان متحد ہوکر ملک کو عظیم بنائیں
نوجوانوں کو جمہوری آزادی، تعلیم اور روزگار دیا جائے، بنو قابل تقریب سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہیپاکستان کسی سیاستدان، جنرل یا بیوروکریٹ کا نہیں، عوام ملک کے مالک ہیں۔ حکمران نوجوانوں کو جمہوری آزادیاں، تعلیم، روزگار دیں، ریاست کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔ مخصوص طبقہ قوم کو تقسیم کرکے ملک پر قابض ہے، عوام اپنے حق کے لیے مٹھی بھر حکمران اشرافیہ کے خلاف متحد ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں بنو قابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان وقاص جعفری اور امیر ضلع محبوب الزمان بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے ہزاروں بچوں اور بچیوں نے کریسنٹ گراؤنڈ میں امتحان دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے الخدمت اور جماعت اسلامی کے کارکنان کو کامیاب ٹیسٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بنوقابل کے ذریعے آئندہ دوبرس میں دس لاکھ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے، بنوقابل کے دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دے کر ڈگری پروگرام بھی شروع کیا جائے گا، بنوقابل سے آئندہ دو تین برس میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تین سے چار ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے سوال کیا کہ اگر صرف الخدمت اتنے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو مفت تعلیم دے سکتی ہے تو حکومت یہ ذمہ داری کیوں نہیں اٹھاتی، معیاری اور مفت تعلیم ہر شہری کا حق ہے۔ ملک میں پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، صرف پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکول نہیں جارہے، ن لیگ صوبہ پر چالیس برس سے حکومت کررہی ہے، پڑھا لکھا پنجاب کا نعرہ کہاں گیا؟ حکمران نوجوانوں کو تعلیم دینے کی بجائے انہیں جاہل رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، مریم نواز نے سترہ ہزار سکولوں کو این جی اوز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عوام کے پیسوں سے ذاتی تشہیر کی بجائے عوام کو ان کا حق دیں، جماعت اسلامی عوام کو حقوق دلائے گی،تعلیم، آئی ٹی، صحت، کھیل سمیت ہر میدان میں آگے بڑھنے کے لیے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ نوجوان ملک سے مایوس نہ ہوں، اپنے دین اور ملک پر فخر کریں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کسی سیاستدان، جنرل یا بیوروکریٹ کا نہیں، عوام ملک کے مالک ہیں۔ اگر حکمران نوجوانوں کو حقوق نہیں دے رہے تو یہ مایوس نہ ہوں، فرسودہ نظام اور اس کے پہرے داروں کے خلاف آواز بلند کریں، تخریبی نہیں تعمیری سرگرمیوں کا حصہ بنیں، پاکستان میں نئی نسل (Generation Z) چھ کروڑ ہے، یقین ہے یہ نسل ملک کو عظیم بنائی گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے نوجوانوں اور فیصل آباد کے عوام کو اکیس بائیس تیٔس نومبر کو مینارپاکستان پر اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ تاریخی اجتماع ملک میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...