... loading ...
ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی
7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،پیغام
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایٔر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے۔شہر قائد سے جاری یوم فضائیہ پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٔر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے، 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،فخر ہے کہ وہ جذبہ اور روایت آج بھی قائم ہے جس کا مظاہرہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں کیا۔چیٔرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں پاکستان ایٔر فورس کی شاندار کامیابی اس کا بات ثبوت ہے ،حالیہ پاک ۔ بھارت جنگ میں ہمارے شاہینوں نے دشمن کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، ہمارے شاہینوں کا یہ کارنامہ ہمیشہ’6۔0 فتح‘ کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی جرأت اور مہارت سے شاہینوں نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستان کی خودمختاری ناقابلِ تسخیر ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں کو بلند ترین مقام دیتی ہے،قائد ِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کی بنیاد کو مضبوط کیا۔اِن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالاجی کا تحفہ دیا اور ایٔرفورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کیے، شہید محترمہ نے پاک فضائیہ کے لیے ایف 16 جہازوں کے حصول کے لیے کلنٹن انتظامیہ پر دباوَ ڈالا۔چیٔرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دورِ حکومت میں پاکستان اور چین نے جے ایف 17 تھنڈر جہازوں کی تیاری کے ایم او یو پر دستخط کیے،پاک فضائیہ کی اصل طاقت صرف طیارے اور ہتھیار نہیں بلکہ اِس کے شاہینوں کے ناقابلِ شکست حوصلہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی اے ایف کے شاہین ہمیں یہ سکھاتے ہیں کہ ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے کے ساتھ آسمان کوئی حد نہیں بلکہ ہمارا میدان ہے، پاک فضائیہ کی مسلسل طاقت، جدیدیت اور عظمت کے لیے دُعاگو ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کرے کہ پاکستان کے شاہین ہمیشہ بلند پرواز رہیں اور اپنی مادرِ وطن کا ایمان، عزت اور عزم کے ساتھ دفاع کرتے رہیں۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...