... loading ...
3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کیلئے ہونی چاہیے، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایت
ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لیںگے، ارکان اسمبلیگاڑیاں، ڈرائیور اور چابیاں واپس کریں، ڈیم بنانے کی ضرورت تو ہے لیکن اتفاق رائے کی ضرورت ہے، بیرسٹر گوہرکی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی ائی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق اگاہ کیا، پانی پی ٹی ائی کو آج پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق فیصلے کو بانی پی ٹی آئی نے سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، وہ ہشاس بشاش تھے، بانی نے الیکشن میں بائیکاٹ کے پارٹی فیصلے کو سراہا ہے، بانی کو بتایا ہے کہ پارٹی نے متفقہ طور پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، بانی نے کہا یہی ہمارا فیصلہ ہونا چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کو بتایا قائمہ کمیٹیوں سے تمام ارکان اسمبلی نے استعفی دیا ہے، بانی نے کہا کہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے گاڑیاں، ڈرائیور اور چابیاں بھی واپس کریں، بانی نے کہا ہے ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لینگے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے پاکستان سے افغان شہریوں کی واپسی پر تحفظات کا اظہار کیا، بانی نے پارٹی کو سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی ہدایت کی، بانی نے ستمبر میں جلسے پر علی امین گنڈا پور کو ذمہ داری دی ہے وہ جب چاہیں جلسہ کریں، بانی نے کہا جلسہ ستمبر میں ہی ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے 1 بلین ٹری سونامی کا منصوبہ ہمارا تھا، ڈیم بنانے کی ضرورت تو ہے لیکن اتفاق رائے کی ضرورت ہے، نہریں اتفاق رائے سے نہ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، پاکستان میں ڈیمز بننے چاہییں لیکن اس کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے۔چیٔرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل اور پرسوں اسمبلی میں میری تقریر کو بانی نے سراہا ہے، بانی نے کہا تین سال تک وہ ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بانی نے کہا بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیٔے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے کہا استعفوں کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہا، بلین ٹری سونامی منصوبے میں اگر شفافیت نہیں تھی، اس کو بھی دیکھنا چاہیٔے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے ڈیل نہیں، قانونی طریقے سے رہائی ہوگی، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، جب تک عمر ایوب اور شبلی فراز کا اسٹے آرڈر ہے تب تک ہمارے لیڈر وہی ہیں، لوگ غلط خبریں پھیلاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جو آخری کمیٹی بنی وہ حکومت کے ساتھ ہی بیٹھی تھی، لہذا سیاسی لوگوں سے بات چیت سے انکار کا سوال ہی نہیں، اسمبلی کے باہر اسمبلی لگانے کا تعلق اسمبلی میں ہماری آواز دبانے سے ہے، ہماری فی الوقت کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل کی واپسی کی کبھی کوئی بازگشت نہیں رہی، بانی نے کلیٔر کہا ہے، شیر افضل مروت پارٹی کا حصہ نہیں، بانی سے جب جب ملاقات ہوتی ہے مشاورت ہوتی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست کے بعد 26 ویں ترمیم کا معاملہ اٹھا، حکومت کمیٹی کی کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی تھی۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...