... loading ...
میچ سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں ہو گا
3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج ) جمعہ کو سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز سے ٹکراؤ کے لیے گرین شرٹس نے ہتھیار چمکا لیے، لاوڈرہل میں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے سخت ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہا، بیٹرز نے خاص طور پر ہارڈ ہٹنگ پر بھرپور توجہ دی جبکہ بولرز نے بھی نیٹ میں خوب پسینہ بہایا۔3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے ہوگا، اس کے لیے گرین شرٹس کی تیاریاں جاری ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سے قبل لاڈرہل کے براورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں جبکہ کوچنگ سٹاف نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس میں کھلاڑیوں کو مخصوص اہداف دیئے تاکہ وہ میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ بیٹرز نے خاص طور پر پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور مختلف زاویوں سے شاٹس کھیلنے کی مشقیں کیں تاکہ حریف باؤلرز کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے شائقین کرکٹ بے چینی سے منتظر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر سلمان آغا لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 3اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4اگست کو کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تینوں میچز فلڈ لائٹس کی روشنی میں سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں ہی کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی ٹیم برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈپہنچے گی جہاں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8اگست کو کھیلا جائے گا ،ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور ا?خری ون ڈے میچ 12 اگست کو کھیلا جائیگا۔ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان لیڈ کریں گے۔
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...