... loading ...
تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی
پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہوں گے ،اس وقت کون سی اسمبلی چل رہی ہے، جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد اب قومی اسمبلی میں موجود قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو بھی نااہل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر توشہ خانہ کیس کی سماعت کے بعد اپنی دونوں بہنوں اور وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ کیس کی سماعت تھی فیملی اور وکلا کی ملاقات بھی تھی، آج صرف ہمارے ایک وکیل کو اندر جانے دیا گیا جبکہ پراسیکیوشن کی پوری ٹیم اندر گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کیس کے اوپن ٹرائل کا مطلب یہ ہے کہ میڈیا، عوام اور فیملی سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، تین سے چار لوگ میڈیا کے اندر بلائے گئے۔علیمہ خان نے کہا کہ فیئر ٹرائل کی کوئی امید نہیں، یہ سارے ٹرائل ریکارڈ پر آرہے ہیں جبکہ ججز کی جانب سے دی جانے والی غیر قانونی سزائیں بھی سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے جن کو ووٹ دیا ان کو سزائیں دی جارہی ہے، الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انتظار نہیں کیا جلدی میں لوگوں کو نا اہل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے جمہوریت کو جس شخص نے زیادہ نقصان پہنچایا وہ سکندر سلطان راجہ ہے، بانی نے کہا جمہوریت کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے اس کیلئے عوام کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا ہوگا، جو لوگ کھڑے نہیں ہونگے وہ بھی جمہوریت کے نقصان کے ذمہ دار ہونگے۔علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ پانچ اگست کو تحریک ختم نہیں ہوگی اور آئین کی بالادستی تک تحریک جاری رہے گی کیونکہ ہم اس وقت پاکستان کے لئے کھڑے ہیں، مجھے 60 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے لیکن ہمیں خوف نہیں ہے کیونکہ قربانی دینے والے لوگوں کی تاریخ لکھی جارہی ہے اور میرے دل میں کوئی خوف نہیں ہے۔علیمہ خان کے بقول عمران خان نے کہا کہ لوگ کھڑے ہونگے تو پاکستان ترقی کی طرف جائے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے وزیرستان آپریشن کی بھی مخالفت اور پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کسی چیز کا حل نہیں اسے صوبہ عدم استحکام کا شکار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ جیل سے گھبرانا نہیں میں دو سال سے جیل میں ہوں، بانی نے پارٹی کو کہا ہے نا اہلیوں سے گھبرانا نہیں ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ مجھے دو تین ماہ سے جیل کے اندر نہیں جانے نہیں دیا جا رہا جبکہ اب تو میری بہینوں کو بھی اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے، اس وقت بانی پی ٹی آئی کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا جا رہا یے۔انہوں نے کہا کہ ٹرائل کیلئے 12 سے 14 وکلا پر مشتمل ٹیم ہوتی ہے کسی کو نہیں جانے دیا جا رہا، جج نے گزشتہ سماعت پر حکم۔دیا تھا کہ فیملی اور وکلا کو اندر بلایا جائے جبکہ جیل انتظامیہ عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمیں اندر نہیں بھیجا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ ایک وکیل کوثین فیصل مفتی کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی جبکہ جرح کیلئے وکلا کی قانونی ٹیم ہوتی ہے صرف ایک وکیل اکیلا کیا کر سکتا ہے، اب یہ صرف جلدی جلدی ٹرائل مکملکرنے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔صحافی کے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کرنے سے متعلق سوال پر علیمہ خان ہنس پڑیں اور کہاکہ جن سے اپنی پارٹی نہیں سنبھل رہی وہ ایسی باتیں کررہے ہیں،تم لے لو یہ پارٹی، ان کو اپنی پارٹی تو سنبھالی نہیں جاتی ان کو پی ٹی آئی کی کیا فکر پڑی ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ ان کی اصل میں پارٹی ہے کون سی ان کے پاس 6 لوگ ہیں کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں، ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی یے اور ڈپٹی وزیر اعظم ہے جبکہ وہی شوگر بورڈ کا ایڈوائزر اور چئیرمین بھی ہے، آج حکومت میں ایک بندے کے پاس دس دس عہدے ہیں ، اگر یہ پارٹی ہوتی تو ہر بندے کے پاس ایک ایک عہدہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اس نااہلی کی وجہ سے ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ، چینی کی قیمتوں پر کنٹرول اس لیے نہیں ہے کہ صدر وزیر اعظم اور وزیر اعلی سب کی شوگر ملیں ہیں۔سارا شوگر ان کے کنٹرول میں ہے لوٹ مار کی کوئی کمی رہ گئی تھی تو یہ لوگ لوٹ رہے ہیں۔ شوگر مافیا جیسے کہتے ہیں وہ اس ملک پر قابض ہیں وہ تو پیسے بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ملک کیا ہورہا ہے ان لوگوں کو کوئی فکر نہیں ہے، انہیں صرف یہ پڑی ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے، چینی کے بحران کے بعد گندم کا بحران آئے کسانوں کو انہوں ڈبو دیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی تو پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی۔ اس وقت اسمبلی کون سی چل رہی ہے جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا رہا ہے، پنجاب کے ایوزیشن لیڈر کو نااہل کردیا گیا اور اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو نااہل کرنا چا رہے ہیں۔
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...