... loading ...
خواتین ،بچے اور بزرگ خوراک کی تلاش میں رہے ، اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے شہید کردیا
ٹینکوں سے رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا ، دانستہ قتل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ،وزارت صحت
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری، زمینی کارروائیوں اور امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر حملوں کے نتیجے میں 21 جولائی شام 6 بجے سے 22 جولائی سہ پہر 3 بجے تک کم از کم 130 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ ہلاکتیں مختلف علاقوں اور نوعیت کے حملوں میں ہوئیں، جنہیں مصدقہ عالمی ذرائعابلاغ نے رپورٹ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی شہر ڈیئر البلح میں اسرائیلی ٹینکوں نے سرحد پار کارروائی کے دوران رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق ہوئے۔ خان یونس میں ایک فضائی حملے نے ایک ہی خاندان کو نشانہ بنایا، جس میں خاتون، مرد اور دو بچے سمیت 5 افراد شہید ہوئے۔ادھر شمالی غزہ میں خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع افراد پر کی گئی فائرنگ میں 67 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خواتین، بزرگ اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے اس واقعے کو “تباہ کن اور دانستہ قتلِ عام” قرار دیا ہے۔اس کے علاوہ رفح، شجاعیہ، النصیرات اور دیگر وسطی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری اور ملبے سے لاشوں کے نکالنے کے دوران مجموعی طور پر تقریبا 55 مزید شہادتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق غزہ میں جاری خوراک کی قلت، طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور مسلسل حملوں کے باعث انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کا 25 جولائی کو سماعت مقرر کرنے کا فیصلہ، ججز کی چھٹیاں منسوخ ،بانی پی ٹی آئی کیخلاف چالان پیش ہونے پر تینوں کیسوں کا ٹرائل جیل میں ہوگا پراسیکیوٹر کی درخواست قبول،عمر ایوب، اسد قیصر،علیمہ خان،فیصل امین، حماد اظہر، شاہد خٹک سمیت عدم گرفتار ملزمان کے وارنٹ...
خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ناگزیر ہے، شہباز شریف قومی اداروں کی بیش قیمت اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت قبول نہیں، جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری کے...
اے ٹی سی کی جانب سے سنائے گئے فیصلے آئین اور قانون کے سراسر منافی ہیں، بیرسٹر گوہر سزاؤں سے تحریک انصاف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا،سلمان اکرم راجاودیگر کا فیصلے پر ردعمل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور کی جانب سے پارٹی رہنماؤں ا...
جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں،پاکستان میں ایلیٹ کلاس وسائل چوری کررہی ،عدالتوں سے پہلے بلے کا نشان چھینا گیا اب aمخصوص نشستیں چھینی گئیں،بانی عوام کو اب کھڑا ہونا ہوگا،سارے راستے بند ہوگئے اس لیے تحریک کااعلان کیا، عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، بچے پاکستان آئیں گے، علیمہ...
پولیس کو فلیٹ سے3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتنوں میں سفید پاؤڈر سمیت کئی اہم شواہد مل گئے سفید پاؤڈر اور اداکارہ کے کپڑوںکو کیمیکل ایگزامن کیلئے لیبارٹری بھیجا جائے گا،پولیس ذرائع کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا، پولیس کو فلیٹ سے سفید پ...
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے،ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت آصف زرداری وشہباز شریف کا سیلاب اور حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری اور و...
پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے ڈ ی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر اجازت دی جائے،شیخ امتیاز پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتی...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر 25منتخب ارکان اسمبلی سے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا، مخصوص نشستوں میں 21خواتین اور چار اقلیتیں نشستیں شامل مخصوص نشستوں پر گورنرہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے ، حلف ص...
بھارت نے عالمی اصول روند ڈالے اور بین الاقوامی معاہدے نظر انداز کر دیے ،بھارت کی معاہدہ شکنی عالمی نظام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے ، بھارت کو معاہدے کی خلاف ورزی پر جوابدہ بنایا جائے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کروڑوں لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، غیر قانونی حرکت ...
ملزمان کی شناخت کررہے ہیں ، واقعہ عید الا ضحی کے دنوں میں پیش آیا ، بلوچستان حکومت ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈی...
حکومتی اسکیم ماحولیات کو تحفظ اور روزگار کیلیے شروع کی گئی ہے ، سی پیک ،گرین انفراسٹرکچر مربوط ہے ، شہباز شریف 1 لاکھ الیکٹرک بائیک ، 3 لاکھ سے زائد الیکٹرک لوڈر اور رکشے نقسیم کیے جائیں گے ، شفافیت کیلیے تھرڈ پارٹی کا فیصلہ پاکستانی حکومت نے ایک منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے ...
غزہ سٹی سمیت کئی علاقوں میں شدید بمباری کے نتیجے میں نہتے ،بھوکوں پر حملہ شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی ،رپورٹ غزہ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 18 جولائی شام سے 20 جولائی دوپہر تک331 مسلمان فلسطین میں شہید کیے ...