وجود

... loading ...

وجود

علاقائی امن کیلئے اسرائیلی شکست ناگزیر

منگل 17 جون 2025 علاقائی امن کیلئے اسرائیلی شکست ناگزیر

ریاض احمدچودھری

اسرائیل کا ایران پر حملہ قابل مذمت ہے۔ مسلم ممالک کو متحد ہو کر ظالم اسرائیل کو روکنا ہوگا ،ایسے جارحانہ اقدامات سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا۔ ایک خودمختار اسلامی ملک پر حملہ عالمی قوانین، انسانی حقوق اور علاقائی امن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہوگا۔مسلم امہ کو اس نازک صورتحال میں باہم متحد ہو کر ظالم اسرائیل کیخلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ عالمی برادری بالخصوص اقوامِ متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیا جائے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ جذبات کی بجائے حکمت، اتحاد اور شعور کے ساتھ اپنا موقف دنیا کے سامنے پیش کرے۔ خطے کے مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات اور باہمی احترام میں ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہناہے کہ جن مسلمان ممالک کے اسرائیل سے تعلقات ہیں وہ منقطع کر دیں او آئی سی کا فوراً اجلاس بلایا جائے۔ زیادہ تر مسلمان ممالک فوجی لحاظ سے بہت کمزور ہیں۔ جس طرح فلسطینی بچوں کو شہید کیا گیااس پر غیرمسلموں کے ضمیر جاگ رہے ہیں۔ جب بھارت نے ہم پر حملہ کیا تو ہم نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو مٹی میں رول دیاہماری افواج اور عوام نے بھارت کے غرور کو مٹی میں ملا کر رکھ دیاپاکستان کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔ ایران میں ان کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اس میں اسرائیل اکیلا نہیں ہے اسے ہر قسم کا کور فراہم کیا گیا۔ اسرائیل نے یمن اور فلسطین کے بعد ایران کو ٹارگٹ بنا یا ہے مسلم امہ کو موجودہ حالات میں متحد ہونا پڑے گا لیکن اگر مسلم امہ متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی۔ مسلم ممالک کے پاس اسلحہ اپنی جگہ مگر اسرائیل سے الگ الگ لڑنے کی سکت نہیں غزہ میں بچے شہید کئے جارہے ہیں مگر مسلمان ممالک کی اکثریت خاموش ہے۔ ہماری افواج اور عوام نے بھارت کا غرور کو مٹی میں ملا کر رکھ دیا ایران ایٹمی مذاکرات میں مصروف ہے مذاکرات میں مصروف ہوتے ہوئے اس پر حملہ کیا گیا’ پاکستان روز اول سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پر کھڑا ہے۔ صیہیونیت سے اس وقت ساری دنیا کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔
ابھی حال میں جب پاک بھارت جنگ ہوئی تو وزیر اعظم سمیت سب ایک سوچ اور عزم سے کھڑے تھے ہماری فضائیہ نے وہ کمال کردکھایا کہ بنانے والے پوچھنے پر مجبور ہوگئے ہمارے سائبر جنگجوئوں نے وہ کمال کرکے دکھایا کہ دنیا دیکھتی ہی رہ گئی بھارت کے ڈیم خود بخود بہنا شروع ہوگئے اور آئی پی ایل کی روشنیاں بند ہوگئیں بھارت کا نظام زمین بوس کردیا ہمارے سائبر جنگجوؤں نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ اسرائیلی افواج کی بربریت اور فلسطینیوں کے قتل عام پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے اس حوالے سے سندھ و بلوچستان میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مظاہرین نے کہا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پراسرائیلی حملے کھلی دہشت گردی ،مسلم دنیا کو یہودیوں کا ایک کھلا چیلنج ہے تمام مسلمان اپنے باہمی اختلاف ایک طرف رکھ کر اسرائیل جیسے دہشت گرد ملک کا خاتمہ کرنے کیلئے متحد ہوجائیں ۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں کی جانے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، مسلم امہ قبلہ اول کے دفاع میں یکجان ہوکر میدان عمل میں آئے۔ عید سے قبل ایک سازش کے تحت اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصی بیت المقدس پر حملہ کرکے نمازیوں کو شہید کیا گیا جو ایک انتہائی شرمناک عمل ہے جو قابل مذمت کیساتھ قابل مرمت بھی ہے اب وقت آچکا ہے کہ بیت المقدس کے دفاع کیلئے امت مسلمہ میدان عمل آئے اور اسرائیل اور اس کے حواریوں کو ایسا سبق سکھائے کہ آئندہ وہ نہتے فلسطینی مسلمانوں پر حملے سے پہلے ہزار بار سوچنے پر مجبور ہوں ۔ہم عالمی دنیا سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانیت سوز ظلم کرنے پر اسرائیل کو دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست قرار دے۔ یو این چارٹر میں میڈیا ہاؤسز اور سویلئینز پر جنگ میں بمباری سے استثناء حاصل ہے مگر اسرائیل نے اپنی طاقت کے خمار میں نہ صرف الجزیرہ سمیت کئی مقامی اور عالمی میڈیا ہاؤسز کے دفاتر تباہ کئے ہیں بلکہ درجنوں معصوم بچوں کو بھی شہید کیا گیا ہے جو نہ صرف جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے بلکہ اسرائیل کی جارحیت اور اقوام عالم کو للکارنے کے مترادف ہے۔
انسانی حقوق کے علمبردار یورپی ممالک اور امریکہ کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پر مجرمانہ خاموشی حملوں کی تائید کے مترادف ہے۔ اسرائیل کی شکست علاقائی امن اور توازن کیلئے ناگزیر ہو چکی ہے۔ اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے بلکہ وہ بھارت کے پاکستان کے خلاف حملوں اور سازشوں میں بھی سہولت کاری کر رہا ہے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی مزاحمت حق بجانب ہے اور پاکستان کو عالمی ضمیر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔کشمیر و فلسطین کو نظرانداز کرنا ملت اسلامیہ کے لیے ٹھوکروں اور پستی کا سبب بنارہے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے بزنس ٹور میں قیمتی تحائف بٹورے ، لیکن مشرقِ وسطیٰ کے امن اور فلسطینیوں کیساتھ ظلم بند کرنے میں کوئی کردار ادا کرنے کی بجائے ظلم اور قتلِ عام کے لیے ناجائز صیہونی ریاست کا سرپرست اور سہولت کار بن گیا۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کوئی فرق نہیں وجود منگل 17 جون 2025
کوئی فرق نہیں

علاقائی امن کیلئے اسرائیلی شکست ناگزیر وجود منگل 17 جون 2025
علاقائی امن کیلئے اسرائیلی شکست ناگزیر

ایران کے ہاتھ باندھنے کی تیاریاں وجود منگل 17 جون 2025
ایران کے ہاتھ باندھنے کی تیاریاں

اسرائیل پاکستان کا سب سے بڑا دشمن وجود پیر 16 جون 2025
اسرائیل پاکستان کا سب سے بڑا دشمن

مودی کا زوال شروع ہو گیا وجود پیر 16 جون 2025
مودی کا زوال شروع ہو گیا

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر