... loading ...
ایک مسافر رمیش معجزانہ طور پربچ گیا ،طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے موجود تھے،بھارتی میڈیا
گجرات کے سابق وزیراعلی روپانی بھی سوار تھے، ایک خاتون دس منٹ تاخیر سے جہاز میں سوار نہ ہوسکیں ، ہاسٹل میں مقیم پانچ طلبا ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے
بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار عملہ سمیت تمام 241 مسافر ہلاک ہوگئے۔ایک مسافر معجزانہ طور پربچ گیا جس کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک خاتون دس منٹ تاخیر سے ائرپورٹ پہنچنے پر جہاز میں سوار نہ ہوسکیں ۔ حادثے میں ہاسٹل میں مقیم پانچ طلبا ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلی روپانی بھی سوار تھے۔طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا،بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تباہ ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود 12 افراد ہلاک ہوئے۔طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا،دی ہندو کے مطابق ریاستی میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹس کے مطابق طیارہ سیدھا بی جے میڈیکل کالج کے انڈرگریجویٹ ہاسٹل کے میس سے ٹکرا گیا، جو میگھانی نگر میں واقع ہے۔آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشنز کی فیڈریشن (ایف اے آئی ایم اے) کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ہاسٹل کے میس میں طلبہ موجود تھے، فیڈریشن کی جانب سے شیٔر کی گئی تصاویر میں طیارے کا ایک حصہ ہاسٹل کی عمارت میں پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے کہ حادثے میں کتنے طلبہ اور میڈیکل کالج کے عملے کے افراد زخمی ہوئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایٔر انڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ برطانیہ کے گیٹ وِک ایٔرپورٹ جا رہا تھا۔ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے تقریبا 70سے 80 فیصد علاقہ صاف کر لیا ہے اور جلد ہی باقی علاقہ بھی صاف کر لیں گے۔ایٔر انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہم اس وقت تفصیلات معلوم کر رہے ہیں اور جلد مزید معلومات فراہم کریں گے،بوئنگ نے کہا کہ اسے ابتدائی رپورٹس کا علم ہے اور وہ مزید معلومات اکٹھی کرنے پر کام کر رہا ہے، بوئنگ (بی اے این) کے شیٔرز پری مارکیٹ میں 6۔8 فیصد گر کر 199۔13 ڈالر کی سطح پر آ گئے۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلی، وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر سے اس حادثے کے بارے میں بات کی ہے، انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔پروازوں کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کی جانب سے ایکس پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایٔر انڈیا کی پرواز AI171 کے احمد آباد سے لندن جاتے ہوئے حادثے کی اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہمیں طیارے سے آخری سگنل 08:08:51 یو ٹی سی پر موصول ہوا تھا، جو ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد کا تھا۔حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر تھا، جس کا رجسٹریشن نمبر VT-ANB ہے، یہ انتہائی جدید طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔برطانوی بادشاہ کے شاہی محل کے ترجمان نے کہا ہے کہ شاہ چارلس کو ایٔرانڈیا کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، پرواز میں 53 برطانوی مسافر بھی سوار تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...