... loading ...
عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، سیاسی و مذہبی جماعتوں ،تنظیموں کی جانب سے اظہار تشکر ریلیاں ،پاک افواج کے حق میں نعرے ، مٹھائیاں تقسیم ، شرکاء ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے
ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والی اقلیتوں کی بھی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں ،پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے ہیں،بھارت اب جارحیت سے پہلے ہزار بار سوچے گا ،اظہار خیال
آپریشن ”بنیان مرصوص ”کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا ،بھارت کے خلاف کامیابی پر جیت کا جشن منانے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں ، سماجی تنظیموں کے کارکنان اور عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور پاک افواج سے بھرپور یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ، اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے آپریشن ”بنیان مرصوص ”کی کامیابی پر اتوار کے روز یوم تشکر منانے کے اعلان پر بھرپور جشن منایا گیا اور پاک افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں ، سماجی تنظیموں اور عوام کی جانب سے اظہار تشکر ریلیاں نکالی گئیں ، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،شرکاء ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ملک کے تمام صوبوں کے صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور،کراچی ، کوئٹہ سمیت مریدکے ، نارروال، سیالکوٹ، راولپنڈی، ایبٹ آباد، کشمور، کوئٹہ، گوادر، پشاور، ہری پور، ڈیرہ اسماعیل خان ، اٹک، کراچی،گھوٹکی، ڈیرہ غازی خان ،کندھ کوٹ، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ، رینالہ خور، چنیوٹ، وہاڑی ،قصور ،سوات، مہمند، نوشہرہ ،قلعہ بالاحصار ،مظفر آباد سمیت دیگر مقامات پر پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے ۔ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والی اقلیتوں نے بھی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالیں ۔آپریشن بنیان مرصوص کی خوشی میں لاہور میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ اک فوج کی کامیابی پر بین المذاہب تشکر ریلی۔چیئرمین انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل کی قیادت میں نولکھا چرچ سے بین المذاہب تشکر ریلی نکالی گئی جس میں چیئرمین کل مسالک علما ء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ،سکھ راہنما سردار کلیان سنگھ کلیان ،ہندو راہنما پنڈت بھگت لال کھوکھر سمیت مسیحیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء سارے راستے پاکستان کی افواج کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھرکی جانب سے بھارت کے خلاف فتح کی خوشی میں یوم تشکر کے موقع پر کھوکھر پیلس میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی میں لیگی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو پاکستان کی افواج اور سیاسی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔ ریلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک شہباز کھوکھر سمیت علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ آج ساری قوم اپنی افواج سے اظہار تشکر کر رہی ہے ، قوم نے اپنے اتحاد سے ثابت کیا کہ ہم اپنی افواج کی پشت پر ہیں ،جب بھی پاکستان کی بات آئے گی ہم ہر محاذ پر موجود ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے بہترین حکمت عملی سے جنگی اور سفارتکاری کے میدان میں دشمن کو بد ترین شکست سے دوچار کیا ،ہمارے دشمن پر واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ، پاکستان نے اپنی دفاعی برتری ثابت کر دیا ہے ان شا اللہ اب بھارت کبھی جارحیت کی جرات نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن قوم اور مذاکرات کے حامی ہیں، دنیا بھارت کو مسئلہ کشمیر اور پانی کے مسائل پر بات چیت کے لئے مذاکرات کی میز پر لائے ۔تحریک بیداری امت مصطفی اور المصطفی اسکائوٹس اوپن گروپ کے زیر انتظام پنجاب اسمبلی کے باہر دفاع وطن پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پشتون برادری کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر پاکستان کی افواج کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ۔ پاکستان کے جھنڈے اٹھائے پشتون شہری پاکستان کی افواج کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے ہیں۔ بھارت اب پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کا ماضی دیکھا جائے تو اس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا اس لئے پاکستان کی افواج اور پاکستانی قوم ہر لمحے انہیں منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام لاہورمیں دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کی،ریلی میں مختلف دینی مدارس کے ناظمین، ساتذہ وطلبہ سمیت عوام کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ریلی کے شرکا ء کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی گئی ۔ شرکاء نے کامیاب آپریشن بنیا ن مرصوص پرپاک فوج کوبھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگائے۔
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...