... loading ...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی)
ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ، سندھ کا حق ہے کہ وہ اپنے پانی کی حفاظت کرے ، 10ملین ایکڑ پانی کا گیپ ہے ، سندھ اور پنجاب میںپانی پر ڈیٹا کے مطابق بات کریں گے (نون لیگ)
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدرگیلانی نے شرکت کی۔کمیٹی کے کچھ رہنماؤں نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جب کہ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔کوآرڈینیشن کمیٹی نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جب کہ سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر مشاورت کی۔بعد ازاں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل حسن مرتضیٰ نے اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا، امید ہے کہ ہم مزید آگے بڑھیں گے جب کہ اجلاس میں زراعت اور گندم سے متعلق بات ہوئی اور گورننس سے متعلق تحفظات بھی رکھے ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے اور اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا جب کہ اس وقت ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں، گفتگو کے بعد بہتر راستہ نکلے گا۔دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد کا کہنا تھا کہ ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ، سندھ کا حق ہے کہ وہ اپنے پانی کی حفاظت کرے ۔انہوں نے کہا کہ بتایا گیا 10 ملین ایکڑ پانی کا گیپ ہے ، سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کے معاملات پر ڈیٹا کے مطابق بات کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر عوامی نمائندوں کو اختیار ملنا چاہیے ، پیپلزپارٹی بھی چاہتی ہے پنجاب میں اچھی گورننس ہو۔واضح رہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات دور کرنے کے لیے پہلی باضابطہ ملاقات گزشتہ سال 10 دسمبر کو ہوئی تھی جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی تھی جس کے بعد متعدد اجلاس ہوچکے ہیں۔تاہم، 10 مارچ 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے بلاول کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔وزیرِاعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔بعد ازاں، کینالز کے معاملے پر دونوں جماعتیں آمنے سامنے آگئیں اور اس دوران دونوں جانب سے بیان بازی کی گئی، یہاں تک کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی بھی دے دی۔جس کے بعد گزشتہ روز، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔جس کے بعد آج، رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے بات چیت سے مسئلہ حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس سے زیادہ دیوار سے نہیں لگ سکتے، سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، اب ملک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا،بانی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا، اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا ہے، اس میں رکاوٹیں ...
بھائیوں میں ناراضی ہو تو بیٹھ کر بات ہوتی ہے،عمائدین بتائیں وہ کون سی خرابیاں ہیں جنہیں دور کیا جائے، بلوچستان کے عمائدین کی کوئی شکایات ہوں گی ہمارے سرآنکھوں پر،شہباز شریف دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں انہیں ان کا راستہ آپ کو ناکام بنانا ہے، ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 25...
رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ کردیں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن،جدید ہتھیار استعمال کئے پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے ...
پولیس افسران اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کی کوششیں ناکام، قربانی کے جانور لانے والے بھی پھنس گئے قائد آباد سے ملیر ہالٹ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، مسلح ملزمان نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے بجلی کی بندش کے خلاف قائد آباد نیشنل ہائی وے پر شدید احتجاج جمعہ ...
بھارت کو خدشہ ہے کہ فرانسیسی آڈیٹرز اصل مقصد خراب کارکردگی کا الزام بھارتی فضائیہ پر ڈالنا ہے بھارت کا پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا پردہ فاش ہونے کے ڈرہے، امریکی جریدے بھارت نے معرہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کے ہاتھوں اپنی عبرت ناک شکست کا پردہ فاش ہونے ک...
بھارتی وزیر اعظم مودی کی سندور سیاست ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش میرا شوہر زندہ ہے، مودی کون ہوتا ہے مجھے سندور دینے والا؟بھارتی خاتون کی صحافی سے گفتگو مودی کی ’’سندور سیاست‘‘ ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش، بھارتی خواتین نے کھری کھری سنا دیں...
عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میںپی ٹی آئی کارکنان کیلئے سرکاری وکیل مقرر اگر کوئی وکیل پیش ہوتا بھی ہے تو اس کی جانب سے جرح ہی نہیں کی جاتی، جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی...
مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیاں اور ریاستی سرپرستی میں کارروائیاں علاقائی استحکام کے لئے خطرہ ہیں ترجمان دفتر خارجہ کا شدید تشویش کا اظہار، پاکستان ان واقعاتمیں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے،نجی ٹی وی ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں...
بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،قوم کے تعاون سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عاصم منیر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ ، طلبہ افسران اور فیکلٹی سے خطاب، آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش، خ...
انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا مؤثر جواب دے گا،بھارت نے دہشت گردی کیخلاف اپنی لڑائی میں تین نکات طے کئے ہیں ، ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈریں گے،بھارتی وزیراعظم دہشت گردانہ حملوں کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی،دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑ...
سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نے فیصلہ دیا کہ 9 اور 10 مئی حملوں کے ملزمان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا نظرثانی درخواست سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے دائر کی ،وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی...
پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر افواج کی تعداد کم کر رہے ہیں،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی حالیہ بحران نے مستقبل میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بڑھا دیا ہے،غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپن...