... loading ...
ایف بی آر کے بنیادی اسکیل 21 تک سینئر عہدیدار فوری ٹرانسفر (آج) پیر کو چارج لیں گے ،بی ایس 21 کے تین ، 19 کے دو اٹھارہ کے چار سترہ کے پانچ افسر شامل ہیں، چیئرمین وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے جاری کیا گیا جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 سے 21 کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئیں، یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک جاری رہیں گی۔ محمد صادق (گریڈ 21) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریزمینٹ بلوچستان، کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے اور انہیں اضافی طور پر چیف کلکٹر آف کسٹمز ایکسپورٹس اور ان پٹ آئوٹ پٹ کوـایفیشنٹ آرگنائزیشن (IOCO)، کراچی کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے ، جب تک مستقل افسر کی تقرری نہ ہو۔ محمد یعقوب ماکو (گریڈ 21) کو چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریزمینٹ بلوچستان، کوئٹہ سے چیف کلکٹر آف کسٹمز ایکسپورٹس اور IOCO، کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔ عرفان الرحمان خان (گریڈ 21) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ایڈیشنل کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ویسٹ)، کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔نوشین ریاض خان (گریڈ 19) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیوایشن، کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ توصیف امان (گریڈ 19) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ویسٹ)، کراچی سے ڈپٹی کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ویسٹ)، کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔ جہانزیب عباسی (گریڈ 18) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ڈپٹی کلکٹر، چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریزمینٹ بلوچستان، کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے ۔ شکیل احمد (گریڈ 18) کو ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی سے ڈپٹی ڈائریکٹر، کسٹمز اکیڈمی آف پاکستان، کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔ طارق حسین (گریڈ 18) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، لاہور سے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ (سینٹرل)، لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ نادیہ اسلم (گریڈ 18) کو کلکٹریٹ آف IOCO، لاہور سے ڈپٹی کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، لاہور تعینات کیا گیا ہے ،مریم جمیلہ (گریڈ 17) کو اسسٹنٹ کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ، گوادر تعینات کیا گیا ہے ، اور انہیں اضافی طور پر ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، گوادر کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے ، جب تک مستقل افسر کی تقرری نہ ہو۔ عائشہ صدیقہ (گریڈ 17) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجیوڈیکیشنـII، کراچی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل نیوکلیئر ڈیٹیکشن آرکیٹیکچر، کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔ ارم زہرہ (گریڈ 17) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کراچی سے کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ، پورٹ محمد بن قاسم، کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ توفیق احمد شیخ (گریڈ 17) کو ڈائریکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ (سینٹرل)، لاہور سے اسسٹنٹ کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، لاہور تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ محمد صداقت علی خان (گریڈ 17) کو بھی اسی نوعیت کے عہدے پر منتقل کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق، ان افسران کو پرفارمنس الائونس نئی تقرریوں کے دوران بھی جاری رکھا جائے گا،تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ چارج سنبھالنے یا چھوڑنے کی اطلاع فوری طور پر ایف بی آر کو ارسال کریں۔
پاکستان ایران کو بہت زیادہ جانتا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے ،جنرل عاصم پاک بھارت کشیدگی کو پاکستان کی طرف سے روکنے میں انتہائی مؤثر رہے آرمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل کاکیب...
(ایران کا اسرائیل پر رحم نہ کرنے کا عہد) ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا اور نہ ہی صیہونی ریاست پر رحم کیا جائے گا( ایکس پر پیغامات) آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز ، اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے،اسرائیلی حکومت کی شہریوں کو بنکرز میں...
15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ کیا 14 جج قابل نہیں تھے؟ جسٹس نعیم اختر افغان کا سوال اگر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے تو آج کیس کافیصلہ سنادیا جائیگا،سربراہ آئینی بینچجسٹس محمد علی مظہر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ہائی کورٹس سے ججز کے تبادلہ اورسنیارٹی...
ہماری جماعت کی ایران کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں قرارداد کو بھی براہ راست نشر نہیں کیا گیا پاکستان کی درآمدات کا 25 فیصد خرچ پیٹرولیم مصنوعات پر ہوتا ہے ، رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خا...
اسرائیل نے ایران کیخلا ف کھلی جارحیت کی، سیکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں،شہباز شریف ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے،کابینہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے، عالمی برداری ایران اسر...
ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باددی لوگوں کو انصاف دلائیں گے، پہلی ترجیح عوامی شکایات دور کرنا ہے،پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ...
ایران نے چوتھی بار درجنوںیلسٹک میزائل و ڈرون داغ دیے،کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں ،تل ابیب میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ،8اسرائیلی ہلاک اور 300زخمی ہم دشمن کو ایک لمحہ کیلئے امن میسر نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کو رات کے وقت دن کا منظر دکھائے دے گا( ترجمان جن...
پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی، اسرائیل کے بارے میںہمارا کیا مؤقف ہے یہ ساری دنیا جانتی ہے، پیٹرن انچیف اس وقت ہم 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں، ہمشیر...
آپریشن بنیان مرصوص میں طلبہ نے کلیدی کردار ادا کیا، بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا ڈی جیلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کراچی یونیورسٹی کا دورہ، انتظامیہ اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (...
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...