... loading ...
2024ء میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف اڈیالہ جیل میں 4 کیسز کا ٹرائل مکمل ہوا، 3 کیسز میں سزائیں ہوئیں جبکہ ایک کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی اذئی کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس اور توشہ خانہ ‘ٹو’ کیسز کا جیل ٹرائل ابھی جاری ہے ۔رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2023ء کو لاہور زمان پارک سے گرفتاری کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، 2 ماہ بعد ہی 26 ستمبر 2023ء کو انہیں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ان کے خلاف ایف آئی اے نے سائفر کیس، نیب نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس دائر کیے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا ٹرائل بھی اڈیالہ جیل میں شروع ہوا۔راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا چالان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرایا، اس کیس کے ٹرائل کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔30 جنوری 2023ء کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائیں۔31 جنوری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14 سال قید کی سزا سنائی جبکہ 3 جنوری کو سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 6 جنوری 2025ء کو اڈیالہ جیل میں سنائیں گے ۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اور توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل جاری ہے ۔سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کالعدم قرار دے کر بری کر دیا تھا۔عدت میں نکاح کیس کی سزا بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے کر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس کی سزا اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردی تھی اور بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیرِ سماعت ہے ۔بانی پی ٹی آئی مجموعی طور پر ڈیڑھ سال کا عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ اس دوران ان کی سیاست کا محور اسٹیلشمنٹ سے مذاکرات اور سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ رہا تاہم متعدد کوششوں کے باجود ان کی اسٹیبلشمنٹ سے بات بن نہ پائی۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے ناصرف پارٹی میں گروپنگ تسلیم کی بلکہ وہ 9 مئی سے قبل جی ایچ کیو کے سامنے پْرامن احتجاجی کال کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...