... loading ...
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خوارج نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جہاں 16 جوان شہید ہوگئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 8 خوارج ہلاک کردیے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے ۔ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔30 سال کے لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے ، انہوں نے 11 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔اسی طرح 31 سال کے لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں۔ لانس نائیک محمد اسحاق شہید نے 9 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں۔36 سال کے حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے ، انہوں نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج کو دیے ۔40 سال کے حوالدار عمر حیات شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے ۔ حوالدار عمر حیات شہید نے 17 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔26 سال کے سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے ، سپاہی محبوب رحمان شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیے اور وطن کا دفاع کیا۔37 سال کے حوالدار محمد حیات شہید بنوں کے رہائشی ہیں، انہوں نے 17 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں۔26 سال کے لانس نائیک شیر محمد شہید کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے ۔ لانس نائیک شیر محمد شہید نے اپنی زندگی کے 7 سال پاک فوج کو دیے۔22 سالہ سپاہی احسان الحق شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے ۔ شہید نے 4 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔25 سال کے سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے ۔ سپاہی جنید شہید نے اپنی زندگی کے 3 سال پاک فوج کو دیے ۔29 سال کے لانس نائیک حامد علی شہید کا تعلق ضلع صوابی سے ہے ، سپاہی حامد علی شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیے ۔26 سال کے سپاہی کلیم اللّٰہ شہید ضلع لکی مروت کے رہائشی تھے ، سپاہی کلیم اللّٰہ شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیں۔41 سال کے حوالدار طاہر محمود شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے ، حوالدار طاہر محمود شہید نے 18 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔29 سال کے لانس نائیک مصور شاہین شہید ضلع کوہاٹ کے رہائشی ہیں۔ لانس نائیک مصور شاہین شہید نے 7 سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔22 سال کے سپاہی فیض محمد شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے ، سپاہی فیض محمد شہید نے اپنی زندگی کے 4 سال پاک فوج کو دیے ۔26 سال کے سپاہی طیب علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے ۔ شہید کو پاک فوج میں بھرتی ہوئے صرف ایک سال کا عرصہ ہوا تھا۔ سپاہی طیب علی شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے ۔26 سال کے سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے ، سپاہی جنید شہید نے پاک فوج میں 4 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔ سپاہی جنید شہید کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں۔
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...
خان یونس میںتین پولیس اہلکار، تین شہری،ایک بچیشہید ہونے والوں میں شامل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران سے جنگ کے دوران اسرائیلی حملے جاری اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں تین اہلکاروں سمیت7 فلسطینی شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران کے...
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...