... loading ...
9 مئی سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔اس کے علاوہ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئررہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا تاہم ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔آج سانحہ 9مئی سے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 14 مقدمات کی سماعت ہوئی، جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت کی۔کارروائی کے دوران تمام کیسوں میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور اس کے بعد عدالت نے 9مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔اس کے علاوہ جی ایچ کیو حملے سے متعلق ایک اور مقدمے کی سماعت ہوئی، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے علاوہ دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے ۔کیس کی سماعت کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل پہنچایا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 23 ملزمان کی کی مسلسل غیر حاضری پر استغاثہ نے ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کردی۔سماعت کے دوران عدالت نے شیریں مزاری، راجا راشد حفیظ، خادم حسین، ذاکر اللہ، عظیم اللہ خان، میجر طاہر صادق، مہر محمد جاوید، چوہدری آصف پر فرد جرم عائد کی، عدالت نے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ شاہ محمد قریشی، اجمل صابر اور سکندر باجوہ نے فرد جرم شیٹ پر دستحط سے انکار کیا، ملزمان نے مؤقف اپنایا کہ مثل میں ہمارے خلاف مکمل شواہد موجود نہیں، ہماری 265 ڈی کی درخواست دائر ہے ، دستحط نہیں کریں گیپراسیکیوٹر ظہر شاہ نے کہا کہ عدالت نے 3 ملزمان کی فرد جرم موخر کی۔عدالت میں موجود فواد چوہدری، بابر اعوان، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کی، سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی میڈیا کے سامنے نہیں آئے ۔بعد ازاں پولیس نے سخت سیکورٹی میں شاہ محمود قریشی کو لاہور روانہ کردیا۔ادھر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سماعت کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ گئے ، وہ مکمل پروٹوکول کے ساتھ آئے ، تاہم اڈیالہ جیل انتظامیہ نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔علی امین کا قافلہ جیل گیٹ نمبر 5 پر روکا گیا جہاں عملے نے وزیرعلیٰ کے پروٹوکول افسر کو آگاہ کیا کہ اندر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔اس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے خصار میں وزیراعلیٰ کی گاڑی کو ایک سائیڈ پر کردیا ، جس کے بعد ان کا قافلہ جیل سے گورکھ پور کی جانب روانہ ہوگیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی قیادت پراحتجاج اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، تھانہ آئی 9 کے مقدمے کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کی گئی۔سماعت کے سلسلے میں ایم این اے خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے ، اس کے علاوہ فیصل جاوید خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔اس کے علاوہ تھانہ کھنہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی گئی،جب کہ تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی، عدالت کی جانب سے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...