... loading ...
اپوزیشن اتحاد نے 26؍ نومبر کے معاملے میں سخت احتجاج اور فوجی عدالتوں کے معاملے میںنظرثانی میںجانے کے فیصلے کر لیے۔ اسلام آباد میںاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسد قیصر، حامد رضا، علامہ ناصر عباس، عمر ایوب خان اور دیگر شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے 26نومبر کے معاملے پر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 26 نومبر کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔بعد ازاںاپوزیشن رہنماؤں عمرایوب، اسدقیصر، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں عمرایوب نے کہا کہ ہم یہاں اپنے ساتھیوں کو پندرہ دسمبر کی دعوت دینے آئے تھے ، پندرہ دسمبر کو محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس پشاور تعزیتی جلسے میں شریک ہوں گے ، بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی ٹیم میں دو مزید اراکین سینیٹر حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کو شامل کرلیا ہے ، اسلام آباد واقعہ پر جوڈیشل انکوائری ہمارا مطالبہ ہے ، مختلف جیلوں میں ہمارے پانچ ہزار قیدی اور لاتعداد زخمی ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے ، سول نافرمانی کی تحریک پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے عین مطابق عمل کیا جائے گا۔اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارے جمہوری حق کو قتل کیا، محمودخان اچکزئی کو دعوت دی ہے اختر مینگل کو بھی دعوت دیں گے ، ہم پندرہ دسمبر کو یوم شہداء منارہے ہیں، ان کارکنان کی قربانیاں جمہوریت کے لئے ہیں، ان شہداء کے لئے ہمارے پاس ایک پورا پلان ہے جو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں گے ۔انہوں ںے کہا کہ ہمیں فوجی عدالتوں کو اجازت دینے کے فیصلے پر تشویش ہے ،ان کا مقصد ہی پی ٹی آئی کے خلاف تھا جو اب واضح ہوگیا، ہم مشورہ کررہے ہیں کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ریویو میں جائیں یا عالمی عدالت۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کو ابھی بھی پریشر دیا جا رہا ہے ، ہمیں اڈیالہ کے باہر سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد ہمیں ہی قصوروار قرار دیا جاتا ہے ، ہم یہ مذاکرات ملک پاکستان کے لیے کرنے کو تیار ہوئے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آئی کوئی مذاکرت نہیں ہوں گے ، یہ بات کلئیر ہے کہ مذاکرات سے عمران خان کو کسی صورت نہیں نکالا جائے گا۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...