... loading ...
حکومتی اراکین اور ن لیگ کے سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے سول نافرمانی کا اعلان واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب ہم نے مذاکرات کی پیش کش کی تو پی ٹی آئی نے جواب میں کہا کہ حکومت کی کوئی اوقات نہیں، سیاسی جماعت سے رابطے کا مطلب مذاکرات نہیں تاہم ایک میز پر بیٹھ کر ہی بات چیت سے حل نکالا جاسکتا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں رابطے تو کبھی بھی ختم نہیں ہوتے ، رابطے تو رہتے ہیں لیکن رابطے کو مذاکرات نہیں کہہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آتے وقت تک پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے مگر ان رابطوں کو مذاکرات نہیں کہا جا سکتا، جب ہم نے مذاکرات کا کہا کہ تو انہوں نے کہا کہ آپ کی اوقات اور حیثیت کیا ہے جو مذاکرات کریں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ڈیڑھ مہینہ پہلے فلور آف دی ہاؤس پر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی اور کہا تھا کہ آئیں بیٹھ کر بات کریں، اب ہم نے سنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہم سے ہی مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سے پہلے وہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کر رہے تھے ، مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھا جائے تو حل سامنے آتے ہیں۔سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک لٹکا کر مذاکرات نہیں ہوسکتے ، تحریک انصاف کو پرانے طریقے ختم کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی بات کرنا چاہتی ہے تو بسم اللہ ہم تیار ہیں مگر تحریک انصاف کو اعتماد بحال کرنا ہوگا۔سینیٹ میں پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ گفتگو کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں، اعتماد کی فضا ہوئی تو مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں اور حکومت اس فضا کو بڑھا سکتی ہے ۔سینیٹر طلال چوہدری نے مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ڈرامہ اور جھانسہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات فیض حمید کو بچانے کیلیے مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور مذاکرات کرے ، اگر حکومت نے مذاکرات میں پہل نہ کی تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کے لیے تیار ہوجائیں۔
ہبت اللہ اخوندزادہ نے اجازت کے بغیر ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانے کو ’معصیت‘ قرار دے دیا، خلاف ورزی کرنے والوں کو واپس بھیجنے کا حکم میدان وردک کے دورے کے دوران علم و تعلیم کے فروغ، علما کے احترام، انصاف کے قیام، معاشرتی اصلاح، اتحاد، اطاعت اور سکیورٹی کی مضبوطی پر زور دیا ...
دسمبر اہم مہینہ ہے جو ہونا وہ بجٹ سے پہلے ہونا ہے، وفاقی وزیر صحت وفاقی وزیرمصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو حمایت کرینگے ۔ ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کر لے وہ نئے صوبوں کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ...
جے یو آئی سندھ کی وحدت اور قائدین کی کردار کشی کے خلاف گرومندر پر احتجاجی مظاہرہ قوم پرست جماعتوں کی وحدتِ سندھ ریلی، اے این پی کا جلسہ اور ایم کیو ایم پاکستان کا جنرل ورکرز اجلاس بھی ہوگا شہر قائد میں 22 نومبر بروز اتوار کو مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سرگرمیوں کے باعث...
ملک میں موجودہ بحرانی صورتحال کے تناظر میں عوام سے اس معاملے پر رائے لینے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے،انٹرویو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ہے، یہ معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرت...
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پورے خطے کو متاثر کر رہے ہیں ،چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، مصدق ملک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کوپہنچنے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ایس سی او ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی، پاکستان خطے ...
سرکاری ریکارڈ اور این او سی میں اختلاف کا معاملہ سامنے آگیا سروے نمبروں کی قانونی بنیاد پر سوالات، متعلقہ ادارے خاموش کراچی کے بڑے رئیل اسٹیٹ اداروں میں شمار ہونے والے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز 2کی زمین سے متعلق اہم سوالات سامنے ...
شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی...
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...