... loading ...
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے حکومت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری روکنے پر زور دیتے ہوئے مذکورہ ایکٹ کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے منافی قرار دے دیا۔گزشتہ ماہ حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) میں پیش کیا تھا جس کے تحت فوج اور سول آرمڈ فورسز کو دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنے والے افراد کو 3 ماہ تک احتیاطی حراست میں رکھنے کا اختیار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کا بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بل غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔بل میں مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ارکان پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں (جے آئی ٹی) قائم کرنے کی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا بابو رام پنٹ نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اگر بل منظور ہوجاتا ہے تو یہ پاکستان کی تمام مسلح افواج کو وسیع اور صوابدیدی اختیارات دے گا جس کے تحت کسی بھی فرد کو 3 ماہ تک احتیاطی حراست میں رکھا جاسکے گا۔خط میں مزید کہا گیا کہ سول اور ملٹری ادارے کسی بھی ایسے شخص کے خلاف حراستی احکامات جاری کر سکیں گے جس پر پاکستان کی سلامتی یا دفاع، امن عامہ سے متعلق جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہو۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قانون نافذ کرنے والے آپریشنز میں فوج کی شمولیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات میں جب فوج کو عارضی طور پر پولیس کی مدد اجازت دی جائے تو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ حکام سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماتحت رہیں اور فوجی اہلکاروں کو انسانی حقوق کے مطابق پولیسنگ کے لیے مناسب ہدایات اور تربیت دی گئی ہو۔مزید برآں، انہیں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی طرح بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین اور معیارات کی پیروی کرنی ہوگی تاہم ترمیم میں مذکورہ کسی چیز کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔خط کے مطابق حال ہی میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی میں پاکستان کے آئی سی سی پی آر جائزے کے دوران انسدادِ دہشتگردی ایکٹ (اے ٹی اے ) توجہ کا مرکز بنا، اس دوران قانون کے اطلاق کے انسانی حقوق کے محافظوں، نسلی اور مذہبی گروہوں کے افراد، صحافیوں، مخالفین اور کارکنوں پر غیرمتناسب اثرات سے متعلق خدشات کو اجاگر کیا گیا۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل پہلے ہی نشاندہی کر چکی ہے کہ قانون میں بنیادی خامیاں ہیں جسے اس سے قبل پہلی اور چوتھی شیڈول کی پرامن عوامی تحریکوں پر پابندی لگانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا کہ اس قانون کے ذریعے پاکستانی حکام نے انسانی حقوق کے محافظوں اور سیاسی مخالفین جیسے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ارکان اور حامیوں کو بلاجواز حراست میں رکھا ہے ۔عالمی ادارے نے مزید کہا کہ ‘مجوزہ نظر بندی کے اختیارات سے حکام کی ان خلاف ورزیوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوجائے گا۔
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...
خان یونس میںتین پولیس اہلکار، تین شہری،ایک بچیشہید ہونے والوں میں شامل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران سے جنگ کے دوران اسرائیلی حملے جاری اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں تین اہلکاروں سمیت7 فلسطینی شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران کے...
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...