... loading ...
حکومت نے جامشورو، تھل اور ساہیوال کے کول پاور پلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 28واں تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری توانائی مصدق ملک، ایم ڈی تھر کول طارق شاہ، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب، ڈپٹی سیکریٹری منصوبہ بندی اور وفاقی سیکریٹری توانائی فخر عالم و دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول سے سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں، وہاں سے 4 اعشاریہ 8 روپے فی کلوواٹ آور (کے ڈبلیو ایچ)میں بجلی پیدا ہو رہی ہے۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ امپورٹڈ کول سے 19 اعشاریہ 5 روپے فی کے ڈبلیو ایچ میں بجلی پیدا ہوتی ہے، تھر کول بلاک ٹو کی 7 اعشاریہ 6 ایم ٹی پی اے مائن کیپیسٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاک ٹو سے 1320 میگا واٹ پاور جنریٹ ہو رہی ہے، جب سے تھر بلاک ٹو سے کول سپلائی ہوئی ہے، حکومت کو 1 اعشاریہ 3 بلین ڈالر فوریکس کی بچت ہوئی ہے۔سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ تھر کول بلاک ٹو سے کول کو 15 بلین روپے کی رائلٹی ملی ہے، پراجیکٹ سے سماجی زندگی بہتر ہوئی ہے،منصوبے پر 80 فیصد ملازمین کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 28 اسکولز بنائے گئے ہیں، جن میں 5000 بچے زیر تعلیم ہیں۔5 اسپتال بنائے گئے ہیں جہاں سالانہ 80 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے، بلاک ٹو کے متاثرین کے گھر بنا کر ان کو سولر بجلی دی ہے۔دوران اجلاس وفاقی سیکریٹری توانائی فخر عالم نے بتایا کہ حکومت نے جامشورو، تھل اور ساہیوال کول پاور پلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں پراجیکٹس کو تھرکول پر منتقل کروانے کی ہدایت کی ہے، پاور ڈویژن تینوں پراجیکٹ کی اسٹڈی کروا رہے ہیں تاکہ تھر کول پر ٹرانسفر ہوسکیں۔اجلاس کے شرکا کو سیکریٹری انرجی مصدق ملک نے تھر سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے پر بریفنگ دی اور کہا کہ ریلوے لائن بچھانے کا کام ایف ڈبلیو او کو سونپا گیا ہے اور کام جاری ہے، ریلوے لائن کے لیے ارتھ ورک جاری ہے، لیپرز کی خریداری ہوچکی ہے۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...