... loading ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا، سیکورٹی اداروں نے بہت اچھی حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا اور عوام کو سکون میسر ہوا، یہ فسادی اور ترقی کے مستقل دشمن ہیں، آج کے بعد ان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں خاص طور پر اور ملک میں عمومی طور پر معیشت کو جو نقصان پہنچا وہ سامنے ہے ۔ یہاں پر کئی روز سے دکانیں بند تھیں، فیکٹریوں والے اور دیہاڑی دار مزدور بھی پریشان تھے اُن کی ایک وقت کی روٹی محال ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جڑواں شہر میں بھی زندگی تقریبا معطل ہوچکی تھی، احتجاج کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج نیچے آیا جبکہ چند دن پہلے انڈیکس 99 ہزار 300 تک پہنچا گیا تھا۔ فسادیوں اور ترقی و خوشحالی کے مستقل دشمنوں کی وجہ سے یہ گزشتہ روز نیچے گیا اور پھر آج تقریباً 4 ہزار پوائنٹس بڑھے ہیں۔ سرمایہ کار ایک آزاد پرندے کی طرح ہوتا ہے اُس کو جہاں سکون میسر ہو اور شور شرابہ نہ ہو وہاں پر سرمایہ کاری کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سخت فیصلے کریں کیونکہ وطن کی ترقی، خوشحالی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے ۔ آج کے بعد ان فسادیوں اور پاکستان کے دشمنوں کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہر روز فسادی اگر یہاں جنگ کا میدان لگائیں گے تو ہم بحالی کی طرف جائیں یا پھر ان پر اپنی توانائیاں صرف کریں، اب قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ احتجاج کی سیاست کو جاری رکھنا ہے یا پھر ملک کی معیشت و بحالی کو دیکھنا ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ اگر 9 مئی کے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دی جاتیں تو پھر ہم یہ دن آج نہیں دیکھ رہے ہوتے ، اسلام آباد میں مظاہرین نے رینجرز کے جوانوں اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو شہید کیا، فسادیوں کے پاس اسلحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے حملے کو ناکام بناکر فسادیوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، پارا چنار، کرم میں حالات کشیدہ ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ وہاں پر لگادیتی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نعمت ہے اور اگر ہم نے اس کی قدر نہیں کی تو یہ شہدائے پاکستان، قائد اعظم کے نظریے سے روح گردانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج غریب کے لیے زندگی تنگ ہوچکی ہے اور وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے قابل نہیں رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ سپہ سالار نے اسلام آباد میں فسادیوں سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جس پر ہم اُن کے بھی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کو تکلیف یہ ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے کیسے بچ گیا، عقل کے اندھوں، اتحادی جماعتوں نے اپنا سب کچھ ملک کے لیے قربان کیا، جس کے بعد اب معیشت مستحکم اور اعشاریے اوپر جارہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے بدترین مخالف بھی معیشت بحالی کا اعتراف کررہے ہیں، ملک کی معیشت کا بہتر ہونا کسی معجزے سے کم نہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کے سپہ سالار یک جاں دو قالب کی طرح کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دل خوں کے آنسو روتا ہے ، ہم ان فسادیوں کے ہاتھوں پاکستان کو تباہ نہیں ہونے دیں گے ، الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانے والے 2018 کی دھاندلی کا پہلے حساب دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2018 میں جب دھاندلی کے بعد ہم حلف لینے اسمبلی گئے تو عمران خان نے مجھ سے ملاقات کے بعد انکوائری کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد اُس کمیٹی کی صرف ایک یا دو میٹنگز ہوئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ دھاندلی کے نام پر اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں مگر ہم یا کسی اور جماعت نے ایسی روش اختیار نہیں کی، کسی جماعت کے احتجاج میں گملا تک نہیں ٹوٹا، احتجاج کی وجہ سے 190 ارب روپے کا یومیہ نقصان قومی معیشت کو پہنچ رہا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے جس طرح ایک دوست ملک کو تکلیف پہنچائی گئی اُس سے بڑی دشمنی نہیں ہوسکتی۔ ہمیں ان حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...