... loading ...
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے ملک میں انسانی حقوق اور جمہوریت کو درپیش خطرات پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997میں مجوزہ ترمیم کی مخالفت کردی۔ایچ آر سی پی کی جنرل باڈی کا 38واں سالانہ عام اجلاس منعقد ہوا اور اجلاس کے اختتام پر انسانی حقوق کی صورت حال میں بگاڑ اور جمہوریت کو درپیش خطرات پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ کمیشن 1997کے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔اعلامیے میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ ریاست کو قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے ، خواتین، بچوں اور خواجہ سراؤں کے خلاف تشدد کم کرنے ، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور صحت و تعلیم کے حق کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے لیکن ریاست نے جمہوری اصولوں اور عوام کے بنیادی حقوق کے بجائے اختیارات اپنے آپ میں مرکوز رکھنے کو ترجیح دی ہے ۔ایچ آر سی پی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ وہ سویلین بالادستی اور وفاقی نظام کے تحفظ پر اتفاق رائے پیدا کریں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت ٹریڈ یونینوں کے استحکام پر توجہ مرکوز کرے اور باوقار معیار زندگی کے لیے درکار اجرت مقرر کرنے کے لیے سنجیدگی سے سوچ بچار کرے ، خاص طور پر پس ماندہ مزدوروں کے لیے سوش و بچار کرے ۔ایچ آر سی پی کا یہ بھی ماننا ہے کہ صحت اور تعلیم کی فراہمی ریاست کا بنیادی فریضہ ہے ، طلبہ یونینیں بحال کی جائیں اور جیلوں میں قید ماہی گیروں، بے وطن لوگوں اور غربت کے سبب بڑھتی خودکشیوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ تھر میں خودکشیوں کے بڑھتے رجحان پر خاص طور پر توجہ دی جائے ، ٹریڈ یونین رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر متنازع صوبائی لیبر کوڈز پر نظرثانی کی جائے ۔کمیشن کا ماننا ہے کہ ماحولیاتی صورت حال اب ملک کے وجود کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے ، پنجاب میں صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بننے والی مہلک فضائی آلودگی اور خاص طور پر زیریں سندھ میں پانی کی قلت کا فوری خطرہ سنگین ترین مسائل ہیں جہاں چھوٹے کسانوں اور کاشت کاروں نے گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر پراعتراضات اٹھائے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ایچ آر سی پی گلگت بلتستان زمینی اصلاحات بل 2024 کی شدید مخالفت کرتا ہے ، جس کے ذریعے ‘ترقیاتی اصلاحات’ کے نام پر نجی، اجتماعی اور آبائی زمین پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ایچ آر سی پی نے کہا کہ زمین پر طاقت ور مفاد پرست عناصر کا یہ قبضہ عوام کو مزید پسماندہ اور بے چینی میں اضافہ کرے گا، ریاست کو گلگت بلتستان کے آئینی حقوق دینا ہوں گے جو وہاں کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایچ آر سی پی قلیل مدتی جبری گمشدگیوں، خاص طور پر سیاسی مخالفین کے خلاف اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کی مذمت کرتا ہے اور ایک بار پھر جبری گمشدگیوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کی نااہلی کی وجہ سے ان کی برطرفی کا مطالبہ کرتا ہے ۔ایچ آر سی پی کو اس امر پر بھی تشویش ہے کہ اس کے چیئرپرسن کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھا اور کمیشن کے اراکین کے خلاف چار مقدمے درج ہیں اور یہ سب کچھ انسانی حقوق کے لیے اُن کی جدوجہد کی وجہ سے ہوا ہے ۔ایچ آر سی پی نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن ادریس خٹک کی حراست پر خصوصی توجہ چاہتے ہیں جو من گھڑت الزامات پر فوجی ٹرائل کے بعد 5برسوں سے پابند سلاسل ہیں، انہیں فوری اور غیرمشروط طور پر رہا کرنا چاہیے ۔
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...