... loading ...
وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم لانے اور اس مقصد کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ، بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلیں گے ۔لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں گورنرپنجاب سلیم حیدر، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ اور رانا ثنا اللہ بھی ملاقات کا حصہ تھے ۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے ، پیپلزپارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کاہر اقدام میں ساتھ دیا، 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے ، پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے وفد کے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پراعتماد کاخیرمقدم کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری تاریخی ہے ، غیرجمہوری طاقتوں کوروکنے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی، پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کے دوران 26ویں آئینی ترمیم میں خامیوں کے باعث 27آئینی ویں ترمیم لانے اور اس مقصد کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل کرنے پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم پرجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو پیشگی آن بورڈ لیاجائے گا، آئینی و قانونی ماہرین 27ویں ترمیم کے لیے 28اکتوبر کواسلام آباد میں ملاقات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ستائیسویں آئینی ترمیم پرنوازشریف کوبھی اعتماد میں لیں گے ، چیئرمین پیپلزپارٹی وطن واپسی پرنوازشریف سے ستائیسویں آئینی ترمیم پرلاہورمیں ملاقات بھی کریں گے ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے لئے پارلیمنٹ کومتحرک کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اورشہبازشریف ملاقات میں نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد کی صورتحال پربھی تفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں نئے چیف جسٹس کی طرف سے سنیارٹی لسٹ اپ ڈیٹ کرنے اور فل کورٹ اجلاس بلانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن پہلے ہی 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف بھرپور مزاحمت کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ جمعے کو چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی، بھرپور مزاحمت کریں گے ، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے تقرر اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل ہوگیا تھا۔26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی نے سابقہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے ارسال کردہ تین ناموں میں سے تیسرے نمبر پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کی تھی جس کے باعث سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی خان چیف جسٹس نہیں بن سکے تھے ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ روز ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے ۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...