... loading ...
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے گزشتہ مؤقف پر قائم ہیں، ہماری شرائط مانی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوسکتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مسودے پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے اور آج ہی کمیٹی کے اراکین کو کاپیاں دی ہیں، بلاول اس سے قبل بھی تشریف لائے تھے اور آج بھی آئے، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ پی پی اور جے یو آئی ایک متفقہ مسودے کی طرف آگے بڑھیں گے، حکومت کے دوسرے اتحادیوں کو بھی اس مسودے کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے اور اپوزیشن کو بھی سب مل کر اتفاق رائے کی طرف لائیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری طرف سے پیپلز پارٹی کو یہ اطمینان کرایا گیا ہے کہ ایک مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں بشرط یہ کہ ہماری تجاویز بھی قبول کی جائیں، ابتدا میں حکومت نے جو مسودہ دیا تھا وہ آئینی اور قانونی اعتبار سے ناقابل قبول تھا ہم آج اپنے موقف پر قائم ہیں اور کوشش ہے کہ جو قابل اعتراض مواد ہے اسے مکمل صاف کردیا جائے اور جس پر اتفاق رائے ہوسکے اس سے آئین و عدلیہ میں اصلاحات لاسکیں۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے آئین میں موجود ماضی کے بگاڑ کو ختم کیا تھا لیکن اس کے باوجود 19ویں ترمیم میں عدالتی اصلاحات میں جو پارلیمان کا کردار تھا اسے ختم کردیا گیا، ہم تجویز کرتے ہیں کہ 19ویں ترمیم کو ختم کیا جائے اور واپس 18ویں ترمیم کو بحال کیا جائے، ججوں کی تقرری سینیارٹی، کارکردگی اور صحت مندی کی بنیاد پر ہو جہاں عدالتی کمیشن کا کردار ہوگا وہیں پارلیمنٹ کا بھی کردار ادا ہوجائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے موقف کو عوامی پذیرائی ملی ہے ہمیں عوامی خواہشات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔کالعدم تنظیم سے متعلق سوال پر انہوں ںے کہا کہ وفاقی حکومت نے پابندی لگائی اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ اجازت نہیں ملنی چاہیے یہ فیصلہ ابھی برقرار ہے اور انہیں اجازت مل گئی ہے صوبائی حکومت تضادات کا شکار کیوں ہے؟ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو سیاسی طور پر تقسیم نہ کیا جائے جج، جج ہوتا ہے اسے جج ہی رہنا چاہیے، ججز بھی اپنے عمل سے عوام کو مطمئن کریں کہ وہ غیرجانب دار ہیں، 25 اکتوبر کو اگر چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ ہونی ہے تو ہوجائیں مگر نظام کو چلنا چاہے، عدلیہ کا اعتماد بحال کرنا ہے۔آئینی بینچ ہو یا آئینی عدالت یہ دونوں ایک دوسرے کے متبادل ہوسکتے ہیں اگر اس پر ہمارا تنازع ختم ہوجائے تو یہ کوئی بڑا ایشو نہیں ہے بات اصولوں کی ہے ہمیں عدلیہ سے یہ کام لینا ہے کہ آئینی اور عوامی مقدمات الگ الگ ہوجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پہلے ہم اور پی پی اتفاق رائے کریں اس کے بعد اسے پی ٹی آئی کے سامنے پیش کریں اور ادھر پی پی اپنے اتحادیوں کے سامنے پیش کرے، معاملے میں تاخیر نہیں چاہتے مگر اٹھارہویں ترمیم میں نو ماہ لگائے تو کم از کم نو دن تو دیے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ فی الحال مسودہ کے تشہیر نہیں کرسکتے اسے صرف اسٹیک ہولڈرز کے سامنے پیش کریں گے، ہمیں اگر ووٹ دینا ہوتا تو دے چکے ہوتے ہم رکے اس لیے ہیں کہ ہمیں مسودہ قبول نہیں تھا ہماری شرائط تسلیم ہوجائیں گی تو مسودہ قبول کرلیں گے۔
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...